?️
پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی نااہلی کے لیے درخواست پر الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف کیس میں حکم امتناع جاری کرکے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روک دیا۔
کیس کی جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔
سکندر شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ الیکشن کمیشن کو علی امین گنڈاپور کے خلاف اثاثے ظاہر نہ کرنے پر شکایت کی گئی ہے، الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کو 26 مارچ کو طلب کیا ہے۔
وکیل کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کا نوٹیفیکیشن جاری ہوا ہے اور حلف بھی لے چکے ہیں، جس پر جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے کہ ابھی تو صرف نوٹس ہوا ہے۔
وکیل نے کہا کہ دراصل انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس کارروائی کا اختیار نہیں، کاغذات نامزدگی کے وقت اعتراض کا موقع تھا، اس وقت کوئی اعتراض نہیں کیا گیا۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کس قانون کے تحت الیکشن کمیشن نے کارروائی کا آغاز کیا، جس پر جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے کہ اب تو سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی آیا کہ کسی ادارے کے پاس صادق و امین قرار دینے کا اختیار نہیں۔
بعد ازاں، پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی کارروائی معطل کرکے جواب طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مالی اثاثے ظاہر نہ کرنے کے کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 2 رکنی بینچ نے علی امین کےخلاف درخواست پر مختصر فیصلہ جاری کیا۔
واضح رہے کہ 12 مارچ کو الیکشن کمیشن نے فیصلے میں علی امین کو 26 مارچ کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی۔
فیصلے میں کہا گیا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو 735 کنال زمین عارضی طور پر منتقل کی گئی تھی، 2020 میں زمین بیچ کر لینڈ کروزر گاڑی حاصل کی تھی، ڈی آئی خان کی 735 کنال زمین کے اصل مالک آصف خان تھے، غلط بیانی پر علی امین صوبائی اسمبلی کی نشست کے اہل نہیں۔
الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختوانخوا علی امین گنڈا پور کو جاری نوٹس میں کہا تھا کہ علی امین گنڈاپور 26 مارچ کو ضلعی الیکشن کمشنر کے سامنے پیش ہوں۔
درخواست گزار نے علی امین پر 735 کنال اراضی ظاہر نہ کرنے کا الزام عائد کر رکھا ہے۔
درخواست گزار نے اثاثے ظاہر نہ کرنے کی بنیاد پر علی امین گنڈا پور کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
مشہور خبریں۔
فلسطینی مزاحمتی تحریک کا اپنے میزائلوں کے بارے میں اہم انکشاف
?️ 13 جولائی 2021سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کی عسکری ونگ قدس بریگیڈ کے ترجمان
جولائی
صیہونی فوج کا القسام کمانڈر کے قتل میں ناکامی کا اعتراف
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں:صیہونی فوج نے حماس کی عسکری ونگ، القسام بریگیڈز کے الشاطی
فروری
سوڈان کے سرحدی مثلث میں ایک اہم علاقے کی آزادی
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: سوڈان کی تیز رفتار ردعمل کی افواج نے گزشتہ ماہ افریقہ
مئی
امریکہ کے نو منتخب صدر یوکرین میں جنگ ختم کرنے کے لیے تیار
?️ 25 نومبر 2024سچ خبریں: ایک انٹرویو میں ٹرمپ کی جانب سے قومی سلامتی کے
نومبر
امریکہ عراق میں فرقہ واریت پھیلا رہا ہے:اردنی سیاسی کارکن
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:اردن کی عوامی تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن نے کہا
اگست
صیہونی حکومت کے لیے ایران اور یمن سے بڑھ کر نئے اسٹریٹجک چیلنجز
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی حکومت 2025 کے آغاز کے ساتھ ہی ایران، یمن، حزب
جنوری
کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ
?️ 4 جون 2021کراچی (سچ خبریں) کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی کی قیمتوں میں
جون
مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونی اقدامات مسلمانوں کے مقدسات پر حملہ ہے:حزب اللہ
?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن نے ایک
اپریل