?️
کابل (سچ خبریں) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے افغانستان کو طالبان کے حوالے کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خون ریزی سے بچنے کے لیے ملک چھوڑ گئے ہیں کیونکہ طالبان دارالحکومت کابل میں داخل ہوگئے تھے، اب طالبان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کو اپنے کنٹرول میں لینے کے بعد شہریوں کا تحفظ کریں۔
خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے تین سینئر ذرائع نے بتایا کہ طالبان اب کابل میں داخل ہوچکے ہیں، صدارتی محل کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور دارالحکومت میں سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس کر رہے ہیں۔
افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ اگر وہ وہاں رک جاتے تو یقین تھا کہ بے شمار محب وطن شہپد ہوتے اور کابل شہر تباہ ہوجاتا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ طالبان جیت چکے ہیں اور اب وہ اپنے ہم وطنوں کی عزت، املاک اور سلامتی کے ذمہ دار ہیں، انہوں نے کہا کہ ‘وہ اب ایک نئے تاریخی امتحان کا سامنا کر رہے ہیں، کیا وہ اپنے نام اور افغانستان کی عزت محفوظ کریں گے یا پھر وہ دیگر جگہوں اور نیٹ ورکس کو ترجیح دیں گے’۔
اشرف غنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کون سے ملک چلے گئے ہیں لیکن افغانستان کا سب سے بڑے میڈیا گروپ طلوع نیوز کے مطابق وہ تاجکستان جا چکے ہیں۔
قبل ازیں افغان قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے اشرف غنی کے ملک سے باہر جانے کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں عوام کو ابتر صورت حال میں چھوڑ جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا، عبداللہ عبداللہ نے آن لائن ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ وہ مشکل وقت میں افغانستان چھوڑ گئے ہیں، اللہ ان سے پوچھے گا۔
انہوں نے افغان سیکیورٹی فورسز سے اپیل کی کہ وہ ملک میں امن برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
عبداللہ عبداللہ نے طالبان سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو نقصان نہ پہنچائیں یا ایسا عمل نہ کریں جس سے کابل میں افراتفری ہو، ان کا کہنا تھا کہ اشرف غنی مشکل وقت میں ملک کو چھوڑ کر گئے ہیں، جس پر انہیں تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔
افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع بسم اللہ خان محمدی نے بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے ہمارے ہاتھ باندھ کر ملک کو بیچا۔


مشہور خبریں۔
امن و امان کی خراب صورتحال، گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے میں سیاسی سرگرمیوں کو مشکل قرار دے دیا
?️ 3 دسمبر 2023پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی نے امن و
دسمبر
حماس نے جنگ بندی پر کسی بھی معاہدے کی تردید کی
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں: حماس کے رہنما محمود مرادی نے کہا کہ مقاومت اور
اپریل
امریکہ جنگ جاری رکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، ایران مزید طاقتور ہو رہا ہے؛ امریکی سینیٹر کا اعتراف
?️ 17 جون 2026سچ خبریں:امریکی سینیٹر کرس مرفی نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے
جون
عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آزاد کشمیر بھر میں شٹر ڈاﺅ ن اور پہیہ جام ہڑتال
?️ 29 ستمبر 2025مظفر آباد: (سچ خبریں) جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آزاد
ستمبر
بائیڈن کا مقبوضہ فلسطین کا دورہ
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کے مغربی ایشیائی خطے کے دورے
جولائی
مغربی کنارہ صیہونیوں کے لیے جہنم بننے والا ہے:فلسطینی مجاہدین
?️ 26 فروری 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروپ عرین الاسود نے اعلان کیا کہ مغربی کنارے
فروری
صہیونی حکومت نے الصمود کے بحری بیڑے کے 13 بحری جہازوں کو غیر قانونی طور پر قبضے میں لے لیا
?️ 2 اکتوبر 2025صہیونی حکومت نے الصمود کے بحری بیڑے کے 13 بحری جہازوں کو
اکتوبر
الاقصیٰ طوفان آپریشن کے اسرائیلی فوج پر اثرات
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں:ایک متعلقہ رپورٹ میں، اقتصادی اخبار Calcalist نے اعلان کیا کہ
جنوری