26 نومبر 2024 احتجاج کیس: علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر 2024 احتجاج پر درج مقدمہ میں علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف درج مقدمے کی سماعت کی، ملزمہ کی جانب سے ان کے وکیل فیصل ملک جبکہ سرکار کی جانب سے پراسیکیوٹر ظہیر شاہ عدالت پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران 5 ملزمان کے وکلاء کی جانب سے 10 گواہوں پر جرح مکمل کر لی گئی جبکہ ملزمان کے وکلاء کی جانب سے ان گواہان پر آج جرح نہ ہو سکی۔

مقدمہ کے پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ اس مقدمہ کی 28 سماعتیں ہو چکی ہیں، علیمہ خان کی کنڈکٹ کی وجہ سے یہ مقدمہ مسلسل تاخیر کا شکار ہے لہٰذا مقدمہ کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم دیا جائے۔

علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر بھی پراسیکیوشن نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کے ساتھ لاہور میں زیر سماعت مقدمات کی کاز لسٹ موجود نہیں ہے جس پر عدالت نے ملزمہ علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

بعدازاں عدالت نے علیمہ خان کے خلاف مقدمہ کی سماعت کل (جمعرات) تک ملتوی کر دی ہے۔

مشہور خبریں۔

بھارت اور بی ایل اے کا ناپاک گٹھ جوڑ؛ عسکری شکست کے بعد دہشتگردی کا نیا ہتھکنڈہ

?️ 21 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بھارت اور بی ایل اے کا ناپاک گٹھ

شہباز گل جسمانی ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے

?️ 17 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے رہنما

مودی: دفاع اور سلامتی نئی دہلی اور تل ابیب کے درمیان شراکت داری کے سب سے اہم ستون ہیں

?️ 25 فروری 2026سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم نے مقبوضہ علاقوں میں پہنچنے کے فوراً

صیہونی وزیر خزانہ کا ٹرمپ کے متنازع غزہ منصوبے کی حمایت کا اعلان

?️ 7 فروری 2025سچ خبریں:صیہونی وزیر خزانہ بزالل اسموٹریچ نے غزہ کے خلاف جنگ دوبارہ

لندن میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے

?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو  اپنے اور اپنی حکومت کے خلاف

جانسن انتظامیہ کے اخلاقی اسکینڈل کا انکشاف

?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:بورس جانسن کی حکومت کے ارکان کے اخلاقی سکینڈل کے بعد

پاکستان کو سعودی عرب سے ملے گا خصوصی تحفہ

?️ 2 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری

ایکس پر خبروں کی ہیڈلائن دوبارہ دکھانے کا اعلان

?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے