?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت 27 مارچ تک ملتوی کردی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان ریاض گل اور خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔
شکایت کنندہ خاور مانیکا کی جانب سے وکیل راجا رضوان عباسی نے وکالت نامہ جمع کروا دیا۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئےکہا کہ رضوان عباسی صاحب نے سزا دلانے کے لیے رات تک سماعت کروائی مگر اب موجود نہیں، جس طرح سے یکے بعد دیگرے تین سزائیں سنائی گئیں، اسی لیول کے ساتھ اپیلوں پر بھی سماعت ہونی چاہیے۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے استدعا کی کہ ہائی کورٹ میں سائفر پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو رہی ہے، اس عدالت میں بھی سماعت ایسے ہو۔
جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیے کہ رضوان عباسی کے معاون وکیل آئے تھے انہوں نے بتایا کہ آج ہی بحث کریں گے، آپ جلدی آگئے۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ سلمان اکرم راجا آج 2 بجے پہنچ جائیں گے وہ خود بحث کریں گے، جس پر جج شاہ رخ ارجمند نے استفسار کیا کہ دیر تک سماعت کے بارے میں قانون کیا کہتا ہے۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے مؤقف اپنایا کہ عدت کیس میں سردی میں ہم نے اوور کوٹ اور مفلر پہنے ہوئے تھے، ہم نے بے نظیر، اجمل قصاب اور ممتاز قادری کا کیس دیکھا ہے، اس طرح سے جلدی کسی کیس میں نہیں دیکھی گئی۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیے کہ یہ کیس اتنا کمزور ہے کہ ابتدائی دلائل پر ہی کیس ختم ہو جائے گا، 200 کیسز میں سے یہ ایک ایسا غیر اخلاقی کیس تھا، جس سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دلی صدمہ پہنچا ہے۔
عدالت نے سلمان اکرم راجا کے آنے تک کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا۔
وقفے کے بعد سماعت شروع ہوئی تو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجا عدالت میں پیش ہوگئے تاہم شکایت کنندہ خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی عدم دستیابی کے باعث عدالت پیش نہ ہوئے ۔
عدالت نے کیس کی سماعت 27 مارچ تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ 29 فروری کو اسلام آباد کی سیشن اینڈ ڈسٹرکٹ عدالت نے دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر اپیلیں قابل سماعت قرار دے دی تھیں۔
11 مارچ کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کی دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف دائر اپیل پر آئندہ سماعت میں فریقین سے (آج) 20 مارچ دلائل طلب کرلیے ۔


مشہور خبریں۔
جنگ کے باعث ماہرین کی ہجرت اور فوجی بحران میں اضافہ؛ صیہونی جنرل کی وارننگ
?️ 25 اپریل 2026سچ خبریں:صیہونی جنرل یسرائیل زیو نے خبردار کیا ہے کہ طویل جنگ
اپریل
مسلمانوں کے اتحاد، اسلامی اقدار کے فروغ اور روحانی و سماجی ترقی میں مساجد کا مرکزی کردارہے :میرواعظ
?️ 21 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
جولائی
کیا امریکی صدراتی امیدواروں کے درمیان ایک اور مناظرہ ہوگا؟ ٹرمپ کیا کہتے ہیں؟
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار نے CNN کی جانب سے
ستمبر
غزہ کی مساجد میں تکبیر کی گونج ؛صیہونی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ساتھ بھوک ہڑتالی جنگ میں ہشام ابو ہواش
جنوری
یوکرین میں روس کی جیت نیٹو کی بنیادیں ہلا دے گی:کسنجر
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ اور جیو پولیٹیکل امور کے اعلیٰ ترین
جولائی
6 ججز کے خط کے معاملہ: اسلام آباد ہائی کورٹ کا فل کورٹ اجلاس جاری
?️ 23 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 6 ججز کے خط کے معاملے پر اسلام
اپریل
بلاول بھٹو کی میثاق مفاہمت کی حمایت، عدالتی و انتخابی اصلاحات کا مطالبہ
?️ 4 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے میثاق مفاہمت
مارچ
غزہ کی امداد پر ڈاکہ ڈالنے پر بین الاقوامی اداروں کی رپورٹ
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ کے لیے انسانی امداد لے جانے والے ٹرکوں کو
نومبر