ملک کے کچھ شہروں میں کورونا صورتحال سنگین ہو گئی

کورونا وائرس: ملک میں مزید 38 افراد انتقال کر گئے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس ملک کے کچھ شہروں میں سنگین  صورتحال اختیار کر چکا ہے، کیسزکی یومیہ شرح میں مسلسل اضافہ ہورہاہے، ملک کے 4 اضلاع میں کورونا کی یومیہ شرح 20 فیصد سے تجاوز کر گئی، ملتان میں کورونا کی یومیہ بلندترین 27.59 فیصد شرح ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بڑے شہروں میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے 4 اضلاع میں کورونا کی یومیہ شرح 20 فیصد سے تجاوز کر گئی جبکہ 6اضلاع میں کورونا کی یومیہ شرح 5 اور دو اضلاع میں 15 فیصد سے زائد رہی۔

ذرائع نے بتایا کہ کورونا کی یومیہ بلندترین 27.59 فیصد شرح ملتان میں ریکارڈ کی گئی جبکہ گلگت میں کورونا کی یومیہ شرح18.26،اسکردو 20.73 فیصد رہی۔ذرائع کے مطابق 24گھنٹے میں دیامر میں کورونا کیسز یومیہ شرح 5.04فیصد، مظفرآباد میں کوروناکی یومیہ شرح 9.09، میرپور 2.27 فیصد ہے جبکہ کراچی میں کورونا کی یومیہ شرح 23.58اور حیدرآباد 24.40 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ 24گھنٹے میں اسلام آبادمیں کورونا کی یومیہ شرح 7.19 فیصد ، پشاور میں 16.19، صوابی میں 3.74 فیصد ، مردان میں6.96، ایبٹ آباد میں 6.75 فیصد، سوات میں 2.50، چارسدہ میں 1.88 فیصد رہی۔

ذرائع نے کہا ہے کہ لاہور میں کورونا کی شرح 4.67، گجرات 0.75 فیصد، فیصل آباد میں 3.93، گوجرانوالہ میں3.9 فیصد ، بہاولپور میں یومیہ شرح 2.40، جہلم میں 3.25 فیصد اور کوئٹہ میں کورونا کیسز کی شرح 4.09 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

مشہور خبریں۔

غزہ کی پٹی میں ایک اور فلسطینی بچی کی شہادت

?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:غزہ پر صیہونی حکومت کے حالیہ حملوں کے نتیجے میں زخمی

ایران کے بارے میں بن سلمان کے نظریے میں اچانک تبدیلی

?️ 29 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ایران

گینٹز کی نیتن یاہو سے سیاست چھوڑنے کی اپیل

?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر جنگ نے اس حکومت کے وزیر اعظم سے

بنگلہ دیش میں ایک عبوری حکومت قائم

?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: بنگلہ دیشی فوج کے کمانڈر جنرل واکر اوز زمان نے میڈیا

یمن جنگ بندی کے لیے نیا منصوبہ پیش

?️ 22 اپریل 2021سچ خبریں:عرب امن گروپ نے یمن میں جنگ کے خاتمے کا منصوبہ

پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ

?️ 24 اپریل 2024واشنگٹن: (سچ خبریں) امریکا نے ایران کے ساتھ نئے معاہدے کرنے کی وجہ سے پاکستان پر

حکومت کی اتحادیوں کو منانے کی کوششیں تیز

?️ 26 مارچ 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)ایک طرف وزیراعظم عمران خان اپنے خلاف اپوزیشن کی

اسرائیل قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار

?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 13 کے رپورٹر موریہ اسراف نے سیاسی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے