?️
اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس ملک کے کچھ شہروں میں سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے، کیسزکی یومیہ شرح میں مسلسل اضافہ ہورہاہے، ملک کے 4 اضلاع میں کورونا کی یومیہ شرح 20 فیصد سے تجاوز کر گئی، ملتان میں کورونا کی یومیہ بلندترین 27.59 فیصد شرح ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بڑے شہروں میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے 4 اضلاع میں کورونا کی یومیہ شرح 20 فیصد سے تجاوز کر گئی جبکہ 6اضلاع میں کورونا کی یومیہ شرح 5 اور دو اضلاع میں 15 فیصد سے زائد رہی۔
ذرائع نے بتایا کہ کورونا کی یومیہ بلندترین 27.59 فیصد شرح ملتان میں ریکارڈ کی گئی جبکہ گلگت میں کورونا کی یومیہ شرح18.26،اسکردو 20.73 فیصد رہی۔ذرائع کے مطابق 24گھنٹے میں دیامر میں کورونا کیسز یومیہ شرح 5.04فیصد، مظفرآباد میں کوروناکی یومیہ شرح 9.09، میرپور 2.27 فیصد ہے جبکہ کراچی میں کورونا کی یومیہ شرح 23.58اور حیدرآباد 24.40 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ 24گھنٹے میں اسلام آبادمیں کورونا کی یومیہ شرح 7.19 فیصد ، پشاور میں 16.19، صوابی میں 3.74 فیصد ، مردان میں6.96، ایبٹ آباد میں 6.75 فیصد، سوات میں 2.50، چارسدہ میں 1.88 فیصد رہی۔
ذرائع نے کہا ہے کہ لاہور میں کورونا کی شرح 4.67، گجرات 0.75 فیصد، فیصل آباد میں 3.93، گوجرانوالہ میں3.9 فیصد ، بہاولپور میں یومیہ شرح 2.40، جہلم میں 3.25 فیصد اور کوئٹہ میں کورونا کیسز کی شرح 4.09 فیصد ریکارڈ کی گئی۔


مشہور خبریں۔
اگلی جنگ اسرائیل کے لیے تباہ کن ہوگی: عبرانی میڈیا
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:اسرائیلی سیاسی حکام کے دعووں کے برعکس عبرانی میڈیا کے ایک
فروری
سعودی شہریوں کی نظر میں غزہ کی جنگ ؟
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک معتبر امریکی تھنک ٹینک کے نئے سروے کے نتائج
دسمبر
سکیورٹی فورسز کا سوات میں آپریشن ، 4 خوارج دہشت گرد مارے گئے
?️ 18 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز کے سوات میں آپریشن کے دوران 4
اپریل
پچھلے سال پاکستان کے لئے سب سے خطرناک ملک کون سا رہا؟
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں:پاکستانی میڈیا نے ملکی سیکورٹی فورسز کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ
جنوری
زائد العمری کے باعث یادداشت کم ہوچکی، امیتابھ بچن
?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں: بولی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے اعتراف کیا
مارچ
صیہونی سعودی دوستی کی امریکی کوشش
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ بائیڈن کے خطے کے
جون
میری لینڈ میں امریکی فوجی اڈے پر آمد و رفت پر پابندی
?️ 21 اکتوبر 2021سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ، میری لینڈ میں امریکی
اکتوبر
آئی ایم ایف نئے بیل آؤٹ پیکج کیلئے کئی ظالمانہ شرائط سامنے لے آیا ہے
?️ 28 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آئی
مئی