آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ کورونا ویکسین پر اعتماد بحال کرنے کے لیئے برطانوی وزیراعظم نے اہم کارنامہ انجام دے دیا

آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ کورونا ویکسین پر اعتماد بحال کرنے کے لیئے برطانوی وزیراعظم نے اہم کارنامہ انجام دے دیا

?️

لندن (سچ خبریں) آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے بارے میں کافی عرصے سے شکوک و شبہات پائے جارہے ہیں جس کی وجہ سے کچھ ممالک نے اس ویکسین پر پابندی لگا دی تھی لیکن اب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن  نے اس ویکسین پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیئے اہم کارنامہ انجام دیتے ہوئے خود یہ ویکسین لگا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لوگوں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ ایسٹرا زینیکا ویکسین کی پہلی خوراک لگوالی۔

خیال رہے کہ ایسٹرازینیکا سے متعلق شکایات سامنے آنے کے بعد کئی یورپی ممالک نے اس ویکسین کا استعمال عارضی طور پر ترک کردیا تھا۔

56 سالہ بورس جانسن نے خود ویکسین لگوانے کے بعد شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بھی ویکسین لگوائیں، ایسٹرازینیکا مکمل محفوظ ہے۔

دوسری جانب فرانس کے وزیراعظم جین کاسٹکس نے بھی اپنے ملک کے شہریوں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے ایسٹرا زینیکا ویکسین کی پہلی خوراک لگوالی ہے۔

اس سے قبل برطانوی ہیلتھ ریگولیٹری ایجنسی کا کہنا تھا کہ آکسفورڈ کی ویکسین ایسٹرازینیکا کےفائدے زیادہ ہیں اس لیے برطانیہ میں اس کا استعمال جاری رہےگا۔

ہیلتھ ریگولیٹری ایجنسی کے مطابق خون میں پھٹکیاں بننے اور ایسٹرازیینکا ویکسین کا تعلق اب تک ثابت نہیں ہوا ہے، برطانیہ میں ویکسین لگانےکےبعد خون میں پھٹکیاں بننے کے5 کیسز رپورٹ ہوئے تاہم ظاہری شواہد سے خون میں پھٹکیوں کا تعلق ویکسین سے ثابت نہیں ہوتا۔

برطانوی حکومت نےکورونا ویکسین کی پہلی اور دوسری خوراک میں وقفہ تین ہفتوں سے بڑھا کر بارہ ہفتے تک کردیا ہے۔

دوسری جانب بیلجیئم، سوئٹزر لینڈ، اسپین، پرتگال اور انڈونیشیا نے برطانیہ کی ایسٹرا زینیکا ویکسین کا استعمال دوبارہ شروع کردیا ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی قیدیوں کے اہلخانہ نے نیتن یاہو سے کیا کہا؟

?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے

مادورو: ہم غلاموں کے لیے امن نہیں چاہتے

?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نے اپنے ملک کے خلاف امریکی حکومت

ڈیرہ اسمٰعیل خان: گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے قافلے پر حملہ، ایک شخص جاں بحق، 12 زخمی

?️ 13 نومبر 2023ڈیرہ اسمٰعیل خان: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسمٰعیل خان میں

صیہونی فضائیہ کے کمانڈر کے ساتھ نیتن یاہو کی زبانی تکرار

?️ 14 اگست 2023سچ خبریں:نیتن یاہو نے وزارت جنگ کے ہیڈکوارٹر میں اس حکومت کے

ایندھن کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا: امریکی افسر

?️ 24 اپریل 2026 سچ خبریں:ڈیوڈ بولجر، قومی سلامتی کے مشیر نے خبردار کیا ہے

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کا احتجاج جاری

?️ 28 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ہزاروں

رفح میں مصری حکومت کی کارروائی اسلامی عرب اخلاقیات کی خلاف ورزی

?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: فلسطین کے آج کے واقعات ان لوگوں کے لیے پیغام ہیں

موساد کی صیہونی سفارتکاروں کو واٹس ایپ گروپوں میں شامل نہ ہونے کی وارننگ

?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں:موساد نے صیہونی سفارتکاروں کو واٹس ایپ گروپوں میں شامل نہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے