بھارت سی پیک منصوبے کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتا ہے: فرخ حبیب

فرخ حبیب نے اپوزیشن  کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بھارت سی پیک منصوبے کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتا ہے،سی پیک منصوبہ دشمن بھارت کو کھٹکتا ہے، ہر مشکل وقت میں پاکستان اور چین ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے،  چین پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کر رہا ہے۔

وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے علماء کنونش سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جعلی ویب سائٹس کے ذریعے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے، اس صورتحال میں علماء کرام کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو رہا ہے، علما کا دینی اور معاشرتی سطح پر عوام سے براہ راست رابطہ ہوتا ہے، ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں سے نمٹنے کیلئے علماء کرام عوام کو آگاہی دیں، ہمیں اتحاد و اتفاق سے ملک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پیغام پاکستان پر 1800 سے زائد علماء اور مفتیان کے دستخط موجود ہیں، ہمارا آئین تمام لوگوں کو آزادی رائے کا حق دیتا ہے، آئین کے تحت بنیادی حقوق کا نفاذ بہت اہم ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نا صرف اس خطے میں بلکہ پوری دنیا میں اہم کردار ہے، افغانستان کے مسئلے پر پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا، ہم امن کو موقع دینا چاہتے ہیں پاکستان کسی بھی قسم کے انتشار کا حصہ نہیں بننا چاہتا، وزیر اعظم عمران خان کا اس حوالے سے دو ٹوک موقف ہے۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ بھارت سی پیک منصوبے کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتا ہے، ہمیں اتحاد و اتفاق سے ملک کیخلاف سازشوں کو ناکام بنانا ہے، آپسی اختلافات کے ذریعے دشمن ہمارے خلاف سازش کرتا ہے۔

مشہور خبریں۔

ایران نیتن یاہو کے سیاسی جال میں نہیں پھنسا:صیہونی میڈیا

?️ 13 جولائی 2026سچ خبریں:صہیونی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے جان

دشمن نے ہمارے لیے بڑے بڑے خواب دیکھے تھے:انصاراللہ

?️ 25 جون 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ نے تاکید کی کہ سعودی

سپریم کورٹ کے جج نے جسٹس مظاہر نقوی کےخلاف شکایات پر اپنی رائے چیف جسٹس کو بھیج دی

?️ 26 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جج جسٹس سردار طارق مسعود نے

امریکی کانگریس نے اخوان المسلمون کو دہشت گرد قرار دیا

?️ 6 نومبر 2021سچ خبریں: سی این این نے اطلاع دی ہے کہ امریکی سینیٹ میں

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تیل اور یمن کے معاملے میں بڑھتی کشیدگی

?️ 10 مارچ 2023سچ خبریں:وال سٹریٹ جرنل نے لکھا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ

وزیرِ خزانہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ

?️ 11 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اور

اوگرا نے پٹرول مہنگا ہونے کا عندیہ دے دیا

?️ 23 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) چئیرمین اوگرا نے یکم مارچ سے پٹرول مہنگا ہونے

جنگ یا دباؤ کے باوجود نیتن یاہو کی پیشی ملتوی نہیں ہوگی؛صیہونی مشیر کا اعلان

?️ 29 جون 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شدید دباؤ اور اسرائیل کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے