?️
اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بھارت سی پیک منصوبے کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتا ہے،سی پیک منصوبہ دشمن بھارت کو کھٹکتا ہے، ہر مشکل وقت میں پاکستان اور چین ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے، چین پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کر رہا ہے۔
وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے علماء کنونش سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جعلی ویب سائٹس کے ذریعے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے، اس صورتحال میں علماء کرام کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو رہا ہے، علما کا دینی اور معاشرتی سطح پر عوام سے براہ راست رابطہ ہوتا ہے، ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں سے نمٹنے کیلئے علماء کرام عوام کو آگاہی دیں، ہمیں اتحاد و اتفاق سے ملک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پیغام پاکستان پر 1800 سے زائد علماء اور مفتیان کے دستخط موجود ہیں، ہمارا آئین تمام لوگوں کو آزادی رائے کا حق دیتا ہے، آئین کے تحت بنیادی حقوق کا نفاذ بہت اہم ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نا صرف اس خطے میں بلکہ پوری دنیا میں اہم کردار ہے، افغانستان کے مسئلے پر پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا، ہم امن کو موقع دینا چاہتے ہیں پاکستان کسی بھی قسم کے انتشار کا حصہ نہیں بننا چاہتا، وزیر اعظم عمران خان کا اس حوالے سے دو ٹوک موقف ہے۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ بھارت سی پیک منصوبے کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتا ہے، ہمیں اتحاد و اتفاق سے ملک کیخلاف سازشوں کو ناکام بنانا ہے، آپسی اختلافات کے ذریعے دشمن ہمارے خلاف سازش کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان دورے کا امکان
?️ 18 جولائی 2025 سچ خبریں: بین الاقوامی خبر رساں ادارے روئٹرز نے پاکستانی ٹی وی
جولائی
کیا صہیونی منصوبے کو خطے سے مٹانے کا مرحلہ آ گیا ہے؟
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کے نئے پیغامات اور مساوات پر
مئی
تیونس کے اسلام پسند رہنما راشد غنوچی جیل میں ہڑتال پر؛ وجہ ؟
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: تیونس کی اسلام پسند تحریک النہضہ کے رہنما راشد الغنوشی، جو
نومبر
نیوکلیئر ٹیکنالوجی یوکرین میں منتقل کرنے کا فیصلہ انتہائی احمقانہ ہے: کریملن
?️ 25 فروری 2026 سچ خبریں:کریملن کے ترجمان دمیتری پسکوف نے کہا ہے کہ فرانس
فروری
اسرائیلی پراسیکیوٹر کے خلاف نیتن یاہو کا رد عمل
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: حالیہ مہینوں میں اسرائیل کے محکمہ پولیس میں صیہونی حکومت
نومبر
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان کشیدگی، جنگ پر شدید اختلافات؛ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ
?️ 19 جون 2026سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور صیہونی وزیر اعظم
جون
کسی بھی صورت میں این پی ٹی میں شامل نہیں ہوں گے: شمالی کوریا
?️ 7 مئی 2026سچ خبریں:اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے نمائندے نے اعلان کیا کہ
مئی
اسرائیل کے سابق وزیر جنگنے کیا اخلاقی جرائم کا اعتراف
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے جنگ کے سابق وزیر موشہ یعلون نے
جنوری