محنت کش ہم سب کیلئے سرمایہ حیات ہیں، شہباز شریف

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ محنت کش ہم سب کے لیے سرمایہ حیات ہیں۔مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مزدوروں کی تحریک شکاگو سے چلی اور پھر پوری دنیا میں پھیل گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے آج اپنی دل کی گہرائیوں سے آپ کو اپنے گھر مدعو کیا، آپ کسی سرکاری گھر میں نہیں بلکہ میاں محمد شریف کے گھر میں آپ موجود ہیں اور مجھے اس میں دلی خوشی ہورہی ہے کہ مجھے آپ کی مہمان نوازی کا موقع ملا۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں ایک سچی حقیقت کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی کو تنگ کردیا ہے، غریب آدمی محنت کے باوجود دن کے اخراجات بڑی مشکل سے برداشت کرتا ہے، اس پر زندگی بہت تنگ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری پیارے نبی کی تعلیم ہے کہ امیر اور غریب کے فرق کو کم کیا جائے، ملک کے اندر اگر امرا یا کاروباری افراد اپنی محنت سے ترقی کرتے ہیں اور دولت پیدا کرتے ہیں تو پھر ہمارے دین کا ابدی پیغام ہے کہ آپ خود بھی، اپنے بال بچوں کے لیے بھی اس سے استفادہ حاصل کریں اور اس دولت میں ان لوگوں کا بھی حق ہے جو محروم ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر نے بتایا کہ ہمارے آخری نبی نے فرمایا کہ مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے اپہلے اس کی اجرت اسے دے دو، تو اس میں ہم کس حد تک عمل پیرا ہوا اس کا ہمیں اندازہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد بھی مزدور تھے، وہ بھارت سے پاکستان آئے اور اپنے بھائیوں کے ساتھ لوہے کی فیکٹری میں مزدوری کرتے تھے، میں نے اپنے والد سے مزدوروں کی عظمت کی داستان سنی ہے، ہمیں ان کی عظمت کا احساس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کے اندر تمام کاروباری افراد کو اللہ توفیق دے کہ وہ ملک کے لیے دولت پیدا کریں مگر اس پر صرف ان کا حق نہیں اس پر آپ سب مزدوروں کا حق ہے

انہوں نے بتایا کہ سرمایہ کار اور محنت کش ایک ہی گاڑی کے پہیے ہیں، یہاں ہر ایک کو حق ہے کہ محنت دیانت کے بلبوتے پر معاشرے میں اپنا جائز مقام حاصل کرے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کرپشن کا ملک سے خاتمہ ہونے والا ہے، ہم سب مل کر پاکستان کو انشااللہ اس کا جائز مقام دلوائیں گے اور جلد پاکستان اقوام عالم میں اپنا جائز مقام حاصل کر لے گا، یہ ملک امیر، غریب، یتیم مسکین سب کا ہے، میں تمام مزدورو کو سلام پیش کرتا ہوں۔

مشہور خبریں۔

انجمن علمائے فلسطین کی مسجدالاقصی کے دفاع کے لیے اسلامی اتحاد کی اپیل

?️ 25 فروری 2026سچ خبریں:انجمن علمائے فلسطین نے مسجدالاقصی کی حفاظت کے لیے اسلامی ممالک

میں بہت جلد لندن جارہی ہوں:مریم نواز

?️ 4 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز

بہت ہوگیا! قانون اپنا راستہ بنائے گا، لاڈلے کو ملک سے کھلواڑ نہیں کرنے دیا جائے گا، وزیراعظم

?️ 28 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے پاکستان نے عالمی

رہا ہونے والے فلسطینی قیدی کیا کہہ رہے ہیں؟

?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی جیلوں سے رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کے استقبال

ایران بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کے لیے ایک مثالی ملک: چینی اخبار 

?️ 16 فروری 2023سچ خبریں:آیت اللہ رئیسی جو مقامی وقت کے مطابق بیجنگ کے ہوائی

ماسکو اور بیجنگ کثیر قطبی دنیا کے اصولوں کو فروغ دینے کے خواہاں

?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:روس میں چین کے سفیر ژانگ ہانہوئی نے آج ایک تقریر

صہیونی حکومت کی ایرانی مذاکرات کاروں کے قتل کی منصوبہ بندی؛ نیویارک ٹائمز کا انکشاف

?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے امریکی موجودہ اور سابق حکام کے

آپریشن غضب للحق میں 481 خوارج ہلاک، 696 زخمی ہو چکے۔ عطا اللہ تارڑ

?️ 4 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے