آئندہ انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کرائیں گے: وفاقی کابینہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے آئندہ انتخابات سے متعلق  اہم فیصلہ لیتے ہوئے  نئی مردم شماری کے تحت انتخابات کرانےکافیصلہ کیا ہے اور 7ویں مردم شماری کیلئے فوج تعیناتی کی بھی منظوری دےدی ہے۔ تاہم ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ مردم شماری کیلئے ڈیفیکٹو طریقہ کار اپنایا جانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطاب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی اور اقتصادی صورتحال پر غورکیا گیا۔وفاقی کابینہ نے 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا اور متعدد نکات کی منظوری دے دی، کابینہ میں چیئرمین نیب سے متعلق کسی قسم کی مشاورت نہیں کی گئی اور چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع کی منظوری کا ایجنڈا زیر بحث نہیں رہا۔

کابینہ میں 7 ویں مردم شماری کرانے سے متعلق تجاویز جزوی طور پر منظور کرلی گئی اور 7ویں مردم شماری کیلئے فوج تعیناتی کی بھی منظوری دے دی گئی۔وفاقی کابینہ نے آئندہ انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کرانےکافیصلہ کرلیا ، ذرائع نے کہا کہ مردم شماری کے طریقہ کار میں بعض تجاویزپرایم کیو ایم کی مخالفت کی ، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور امین الحق کی جانب سے مخالفت کی گئی۔

ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ مردم شماری کیلئے ڈیفیکٹو طریقہ کار اپنایا جانا چاہیے، جو شخص مقیم ہے، اسے مردم شماری کے دوران اسی علاقے کی آبادی میں شمار کیا جائے۔ایم کیو ایم نے مجموعی طور پر مردم شماری کی سفارشات کے حق میں ووٹ دیا۔

مشہور خبریں۔

قطر میں زمینی کارروائیوں کے لیے موساد کا منصوبہ

?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق، جس کا حوالہ دو

امریکی صہیونی منصوبوں کے خلاف کھڑا ہونے والا واحد ملک ایران ہے:جہاد اسلامی

?️ 19 ستمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی تحریک جہاد اسلامی کے ایک سینئر رکن نے کہا کہ

رفح میں حماس کے کمانڈر کو نشانہ بنانے کی صہیونی کوشش ناکام

?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں: صہیونیستی قبضہ کار ریجیم کے فوجی ریڈیو نے اطلاع دی

ڈپریشن میں زیادہ کھانے کی وجوہات کیا ہیں؟

?️ 11 مارچ 2021لندن (سچ خبریں) ماہرین کے خیال  کے مطابق انسان جب  بوریت، ذہنی

پاکستان اور انڈیا کے درمیان قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ

?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان اور بھارت نے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا

امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے پر فرانس اور جرمنی کے درمیان اختلافات بڑھتے جا رہے ہیں

?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: ایک مغربی میڈیا آؤٹ لیٹ نے اپنے ایک مضمون میں

پاکستان کو پولیوفری ممالک کی فہرست میں شامل کرنا ہے: فیصل سلطان

?️ 7 اگست 2021چمن (سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان پولیو

غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں میں دو فلسطینی شہید، کچھ زخمی

?️ 2 فروری 2026 سچ خبریں: ایک طبی ذریعے کے مطابق، 63 سالہ خالد حماد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے