?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں میں 9 سو سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
ملک کا کوئی ایسا حصہ نہیں جو بارشوں اور سیلاب کی زد میں نہ ہو، افسوس ہے کہ اس صورتحال کے باوجود خیبر پختونخوا اور پنجاب میں سیلاب زدگان کی مدد کے بجائے عمران خان جلسے کر رہے ہیں، انہیں صرف اپنی سیاست بچانے کی فکر ہے۔
جمعرات کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے کے پی میں 169 اور پنجاب میں 164 لوگ جاں بحق ہوئے ہیں، عمران خان کے پی اور پنجاب میں سیلاب زدگان کی جان و مال بچانے کے بجائے اپنی سیاست بچانے میں لگے ہوئے، کیا عمران خان کو پورے ملک میں سیلاب نظر نہیں آ رہا؟
انہوں نے کہا کہ ایک طرف پورا ملک ڈوب رہا ہے، کروڑوں لوگ متاثر ہوئے ہیں دوسری طرف عمران خان لوگوں کو کہہ رہے ہیں کہ "آخری کال” کے لئے تیار رہیں، پہلے کہتے تھے آخری گیند تک کھیلوں گا اب کہہ رہے ہیں آخری کال دونگا، کیا یہ احتجاج اور مظاہروں کا وقت ہے؟ شیری رحمان نے کہا کہ اپنی سیاست کی فکر کرنے کے بجائے عمران خان کو سیلاب زدگان کی فکر کرنی چاہئے، جلسوں کے بجائے سیلاب زدگان کی مدد کرنی چاہئے، احتجاج کے لئے عوام کا سمندر نکالنے کا اعلان کرنے والے کو لاکھوں بے گھر سیلاب متاثرین نظر نہیں آ رہے، پورا ملک ڈوب جائے لیکن ان کو صرف اپنی سیاست بچانی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
یمن کی جانب سے مقبوضہ فلسطین پر ایک اور بیلسٹک میزائل حملہ
?️ 22 جولائی 2025یمن کی جانب سے مقبوضہ فلسطین پر ایک اور بیلسٹک میزائل حملہ
جولائی
حزب اللہ: امریکہ جنگل کے قانون سے پوری دنیا پر غلبہ حاصل کرنا چاہتا ہے
?️ 6 جنوری 2026سچ خبریں: حزب اللہ کے ایک سینئر نمائندے نے کہا: امریکہ ایک
جنوری
ایرانی بہت ہوشیار ہیں:سابق صیہونی عہدہ دار
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق چیف آف اسٹاف نے اس بات کا
ستمبر
حکومتی اتحاد میں اختلافات‘ پیپلزپارٹی کا اظہار ناراضگی
?️ 4 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) حکمران اتحاد کی دو سب سے بڑی شراکت دار مسلم
مئی
کون کس کا حامی ہے؟
?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: جرمنی کے صدر اعظم نے منگل کے روز برلن میں
اکتوبر
جرمنی میں روس کی حمایت میں عوامی مظاہرے
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:جرمن حکومت جانب میں یوکرین جنگ میں روس کی مخالفت کے
اپریل
کیا یوکرین کی فوجی امداد مغرب کے لیے خطرناک ہے؟
?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:امریکہ اور جرمنی کی جانب سے یوکرین کو بھاری جنگی ساز
فروری
برطانیہ نے یمن کےصوبے شبوا میں فوجیوں کو کیوں زیادہ کیا ؟
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں:مغربی ممالک بالخصوص امریکہ اور انگلستان صنعا کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ
اگست