مشیر خزانہ شوکت ترین کا بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے کا امکان ہے

شوکت ترین

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ میں سابق سینیٹر محمد ایوب کی خالی نشست کے لیے انتخابی شیڈول جاری کردیا ہے۔ سینیٹ کی اس خالی نشست پرانتخاب 20 دسمبرکو ہوگا۔ جس میں مشیر خزانہ شوکت ترین کے بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے کا امکان ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی خالی نشست کے لیے اُمیدوار کاغذات نامزدگی 30 نومبرسے 2 دسمبرتک جمع کروا سکیں گے جس کے بعد کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 6 دسمبرکو ہوگی ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی خالی نشست پرانتخاب 20 دسمبرکوہوگا ۔ پولنگ خیبرپختونخوا اسمبلی پشاوربلڈنگ میں ہوگی ۔یاد رہے کہ سینیٹ کی نشست محمد ایوب آفریدی کے استعفی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے سینیٹر ایوب آفریدی کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا تھا۔ 23 نومبر کو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوب آفریدی کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ سینیٹر ایوب آفریدی کو مشیر اورسیز لگا دیا گیا۔ سینیٹر ایوب آفریدی نے کہا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کیا تاہم مشترکہ اجلاس کے باعث انتظار کا کہا گیا، میری سینیٹ کی نشست وزیراعظم کی امانت تھی، جسے میں نے خوشی سے واپس کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ وزیراعظم کے صوابدید ہے جس کو چاہیں وہ ذمہ داری دیں، ایوب آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم کوئی ذمہ داری بھی نہیں دیں گے تو بھی مجھے کوئی اعتراض نہیں ہو گا لیکن اگر وزیراعظم عمران خان نے مجھے پھر سے موقع دیا تو میں قوم و ملک کی خدمت کروں گا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کسی بھی غیر منتخب شخص کے لیے وفاقی وزیر رہنے کے لیے چھ ماہ میں رکن پارلیمنٹ بننا لازمی ہے۔ شوکت ترین کی آئینی مدت رواں ماہ اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں ختم ہوئی۔ شوکت ترین بطور وزیر کام جاری رکھیں اس کے لیے ان کو سینیٹر منتخب کروانا ایک قانونی تقاضا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شوکت ترین کو خیبرپختونخواہ سے سینیٹ کی نشست پر منتخب کروایا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

عدت میں نکاح کیس کب ختم گا؟جج افضل مجوکا کی زبانی

?️ 2 جولائی 2024 سچ خبریں:اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر

جس قوم کی معیشت مضبوط ہوتی ہے اس کی آواز سنی جاتی ہے، شہباز شریف

?️ 26 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) شہباز شریف نے کہا کہ جس قوم کی

پی ٹی آئی کا کون سا سینئر رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہا ہے

?️ 7 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ

زامیر بند دروازوں کے پیچھے: بیرونی محاذوں کے کھلنے سے خدشات

?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹی وی چینل 13 کی رپورٹ کے مطابق، صیونی ریاست

صیہونیوں کا گریٹر اسرائیل کا خواب چکنا چور

?️ 19 مئی 2021سچ خبریں:ایران کے وزیر دفاع نے تہران میں شام کے وفد کے

وال اسٹریٹ جرنل کے ساتھ ٹرمپ کے تعلقات میں ایک اور چیلنج

?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مرکزی بینک کے چیئرمین کی

لکی مروت؛ شدت پسندوں کا حملہ، امن کمیٹی کا جوان جاں بحق

?️ 18 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) لکی مروت کے گاؤں بیگو خیل پر شدت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے