ایگزیکٹوکے نیک نیتی سےکیےگئے فیصلے سے نقصان بھی ہوسکتاہے مگر وہ کرپشن نہیں:چیف جسٹس  اطہر من اللہ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس  اطہر من اللہ نے  نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کی تعمیر میں اختیارات کے غلط استعمال کے نیب ریفرنس میں احسن اقبال کی بریت کیس میں ریمارکس دیےکہ  ایگزیکٹو بہت سارے فیصلے نیک نیتی سے کرتے ہیں جس کا نقصان بھی ہو سکتا ہے مگر وہ کرپشن نہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے احسن اقبال کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست پر سماعت کی، پٹیشنر کی جانب سے ذوالفقار نقوی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

 ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب جہانزیب بھروانہ نےکہا عدالت نے گزشتہ سماعت پر دو ٹاسک دیے تھے, عدالت نے پوچھا تھا کہ کیا ضمنی ریفرنس دائر ہو سکتا ہے؟ یہ بھی پوچھا تھا کہ کیا ذاتی مالی فائدہ لیے بغیر ریفرنس بن سکتا ہے؟

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نیب پراسیکیوٹر کو مخاطب کر کے کہا کہ آپ اس حد تک مطمئن ہیں کہ یہ کرپشن نہیں، صرف اختیارات کے غلط استعمال کا کیس ہے، تسلیم شدہ بات ہےکہ یہ کرپشن کا کیس نہیں اور آپ نے ایک شخص کے وقار کو نقصان پہنچایا۔

 چیف جسٹس نے کہا یہ عوامی منصوبہ تھا جس میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی اور پبلک فنڈز خرچ ہوئے، سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے اس کی منظوری دی؟ جس باڈی نے پراجیکٹ کی منظوری دی اس میں اکیلا پٹیشنر نہیں تھا، کیا صرف اسے ٹارگٹ کیا گیا؟ کیا انہوں نے بندوق رکھ کر باقی سب سے دستخط کرائے تھے؟ نیب نے کہا سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ اس میں وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں جنہوں نے بتایا کہ ان پر دباؤ ڈالا گیا تھا۔

 چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ ایگزیکٹو بہت سارے فیصلے نیک نیتی سے کرتے ہیں جس کا نقصان بھی ہو سکتا ہے مگر وہ کرپشن نہیں، پبلک فنڈز سے بننے والے عوامی منصوبے میں تاخیر کا نقصان کس پر جائےگا؟ نیب اس نقصان کا ذمہ دار ہے، اب آپ اپنے خلاف ریفرنس دائر کیوں نہیں کرتے؟ آپ نے احد چیمہ والا کیس دیکھا؟ آپ کو اندازہ ہے کہ نیب نے کتنا نقصان پہنچایا؟ کیا اس کا کوئی ازالہ ہو سکتا ہے؟ کیا آپ بریگیڈیئر اسد منیر کو واپس لا سکتے ہیں؟

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اگر اختیار کا غلط استعمال ہوا تو وہ سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ نے ہی کیا، جس کے پاس اصل اتھارٹی تھی وہ کیسے کہہ رہا ہے اس پر پریشر ڈالا گیا؟ کیا بطور چیف جسٹس مجھ پر کوئی دباؤ ڈال سکتا ہے؟ کیا معافی دے کر ایک شخص کو صرف احسن اقبال کے خلاف گواہ بنانا تھا؟ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی میں اسے معافی دی گئی، نیب اصل کرپشن کرنے والے کو معافی دے کرکیا کرپشن کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے؟

عدالت نے نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کی تعمیر میں اختیارات کے غلط استعمال کے نیب ریفرنس میں وفاقی وزیر احسن اقبال کی بریت درخواست پر نیب کو کیس کی تیاری کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت 8 جون تک ملتوی کردی۔

مشہور خبریں۔

یوکرین؛ مغربی ایشیا میں تخریبی عناصر برآمد کرنا

?️ 28 اگست 2025سچ خبریں: تخریبی سرگرمیاں انجام دینے اور ڈرون کے استعمال میں دہشت

واشنگٹن میں صیہونی سفارتخانے کے دو اہلکار ہلاک

?️ 22 مئی 2025 سچ خبریں:واشنگٹن ڈی سی میں موزه یہود کے باہر فائرنگ سے

فلاڈیلفیا کے محور پر صیہونی حکومت کا کنٹرول کیوں خطرناک ہے؟

?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ میں صیہونی حکومت اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان

تارکین وطن کے لئے ٹرمپ کا سخت پیغام

?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: 2024 کے انتخابات کے لیے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ

صیہونیوں کی لبنان جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش

?️ 19 دسمبر 2024سچ خبریں:لبنانی ذرائع کے مطابق، اسرائیلی فوج نے لبنان کے مختلف علاقوں

فلسطینی قوم کو ہر قابض حکومت سے مسئلہ ہے:حماس

?️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ

آئی ایم ایف کا دباؤ نہیں، دفاعی بجٹ میں اضافہ ہوگا، عوام کو بھی ریلیف دیں گے، احسن اقبال

?️ 24 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے

انا، انتقام، اکھاڑ پچھاڑ و ماردھاڑ بند نہ ہوئی تو نئے عذاب دستک دے رہے ہوں گے، سعد رفیق

?️ 3 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء اور سابق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے