ایرانی میزائل نے بئر السبع کے حساس علاقے کو نشانہ بنایا؛صہیونی میڈیا کا اعتراف

ایرانی میزائل نے بئر السبع کے حساس علاقے کو نشانہ بنایا؛صہیونی میڈیا کا اعتراف

?️

سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے ایک میزائل نے بئر السبع کے حساس علاقے میں واقع اسرائیلی فوجی اور سائیبر تنصیبات کو نشانہ بنایا، حملے میں 12 افراد زخمی ہوئے اور وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی۔

ایران کی مسلح افواج کی جانب سے مقبوضہ فلسطین پر میزائل حملوں کی تازہ لہر کے بعد، صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ جمعہ کی صبح ایک ایرانی میزائل جنوبی شہر بئر السبع کے ایک نہایت حساس علاقے میں آ گرا۔
رپورٹ کے مطابق، یہ میزائل پارک گاف یام نیگف میں گرا، جو کہ شہر بئر السبع میں واقع ہے اور بن گوریون یونیورسٹی کے قریب ہے، اس علاقے میں اسرائیلی فوج کے خفیہ ادارے سے منسلک ایک بڑا کمپلیکس بھی واقع ہے، جس میں فضائیہ کی تکنیکی یونٹ اوفک، دیگر یونٹس اور جنوبی کمانڈ ہیڈکوارٹر موجود ہیں۔
المسیرہ  چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اس حملے میں ٹیکنالوجی، تحقیقاتی اور سائبر سیکیورٹی مرکز کو بھی نقصان پہنچا ہے،مزید برآں، صہیونی چینل 12 نے تصدیق کی کہ اس حملے میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں، اور متعدد عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جب کہ ایک دوسری عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
نیز، صہیونی ذرائع کے مطابق، اس میزائل میں 300 کلوگرام سے زائد وزنی دھماکہ خیز کلاهک نصب تھا،صہیونی اخبار ہارٹز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ ایران نے صرف ایک میزائل داغا، لیکن اس کے باوجود تل ابیب اسے روکنے میں ناکام رہا، جو کہ اسرائیلی دفاعی نظام کی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے۔
یاد رہے کہ جمعہ کو صہیونی حکومت کی دہشتگردانہ کارروائیوں میں تہران اور دیگر شہروں پر حملے کیے گئے، جن میں ایرانی فوجی کمانڈرز، سائنسدان اور عام شہری شہید ہوئے،ان حملوں کے جواب میں آیت اللہ خامنہ‌ای نے ایک سخت پیغام میں تاکید کی کہایران کی مسلح افواج اس صیہونی حکومت کو بےبس کر دیں گی، ان کی زندگی کو تلخ بنا دیں گی اور ان سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی،اسی تناظر میں، اسلامی جمہوریہ ایران نے وعدۂ صادق 3 آپریشن کا آغاز کیا، جس کا پہلا مرحلہ جمعہ کی شب درجنوں میزائلوں کے ذریعے مقبوضہ علاقوں پر کیا گیا۔
آپریشن کا دوسرا مرحلہ ہفتہ کے روز مکمل ہوا، جس کے دوران میدانی رپورٹس، سیٹلائٹ تصاویر اور انٹیلیجنس ریکارڈنگز نے تصدیق کی کہ ایرانی میزائلوں نے درجنوں اسٹریٹجک اہداف کو درستگی سے نشانہ بنایا،اس کے بعد، اتوار کو، صہیونی حکومت نے تہران پر دوبارہ حملے کیے، جس کے چند لمحوں بعد ایران نے وعدہ صادق 3 کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا اور مزید اہداف کو نشانہ بنایا،سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تیسرے مرحلے میں حملے کی شدت دو گنا اور اہداف کی تعداد تین گنا تھی۔

مشہور خبریں۔

جہاں ضروری ہوا وہاں ڈیم بنائیں گے، علی امین گنڈاپور

?️ 28 اگست 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ

جنرل برہان: ریپڈ ری ایکشن کا سوڈان کے مستقبل میں کوئی کردار نہیں ہے

?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: سوڈانی خودمختاری کونسل کے سربراہ نے اپنے ملک میں امن

الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کی جیت کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی

?️ 7 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن

برطانیہ میں وزیراعظم کی مختصر سیاسی زندگی کیوں؟

?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:برطانیہ کی کنزرویٹو وزیر اعظم لز ٹیرس نے اس عہدے پر

بحیرہ عمان میں صیہونی بحری جہاز پر حملہ کیسے ہوا؛امریکی فوج کا اعلان

?️ 31 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ امریکی بحریہ کے دھماکہ خیز

اسکیننگ کے بعد واٹس ایپ پر ’ریورس امیج‘ سرچ کی بھی آزمائش

?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر ’اسکیننگ‘ کے بعد

سندھ کا ارسا کو دوسرا مراسلہ، ٹی پی لنک کینال فوری بند کرنے کی درخواست

?️ 18 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ نے پنجاب پر تونسہ پنجند لنک کینال سے

جنگ کے بعد اسرائیل کا غیر یقینی مستقبل، اندرونی بحران اور معیشت تباہی کے دہانے پر

?️ 15 اکتوبر 2025جنگ کے بعد اسرائیل کا غیر یقینی مستقبل، اندرونی بحران اور معیشت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے