?️
سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر ’اسکیننگ‘ کے بعد ’امیج ریورس سرچ‘ کے فیچر کی آزمائش بھی شروع کردی گئی۔
گزشتہ ہفتے خبر سامنے آئی تھی کہ واٹس ایپ پر صارفین کی سہولت کے لیے دستاویزات اور تصاویر کو اسکین کرنے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔
اب خبر سامنے آئی ہے کہ ایپلی کیشن پر ’امیج ریورس سرچ‘ کی بھی آزمائش شروع کردی گئی اور محدود صارفین کو اس تک رسائی دے دی گئی۔
واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ کے محدود صارفین کو ’ریورس امیج سرچ‘ کے آپشن تک رسائی دی گئی ہے۔
مذکورہ فیچر کے تحت صارفین گوگل ریورس امیج کی طرح تصاویر کو سرچ کر سکیں گے۔
مذکورہ فیچر کا مقصد تصاویر کی تحقیق کرنا ہے، تاکہ صارفین موصول ہونے والی تصویر سے متعلق مزید معلومات حاصل کر سکیں۔
فیچر کے تحت صارفین موصول ہونے والی تصویر کو واٹس ایپ کے چیٹ باکس میں ہی کلک کرکے ویب ورژن پر سرچ کر سکیں گے۔
فیچر کے تحت صارفین جیسے ہی مطلوبہ تصویر پر کلک کریں گے ازخود موبائل یا ڈیسک ٹاپ پر ویب ورژن کھل جائے گا، جہاں تصویر سے ملتی جلتی دیگر تصاویر اور پوسٹس بھی نظر آنے لگیں گی۔
مذکورہ فیچر تک فوری طور پر محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے، اگلے مرحلے میں اس کی آزمائش کو بڑھایا جائے گا، جس کے بعد اسے رواں برس کی پہلی سہ ماہی تک پیش کیے جانے کا امکان ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حماس کا غصہ مغربی کنارے کے بے گناہ نوجوانوں پر اتار رہے ہیں
?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں عارضی جنگ بندی کے آغاز کے
نومبر
اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ہفتوں کے دوران ساڑھے 5 ارب روپے کا اسمگل شدہ سامان ضبط
?️ 15 اکتوبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایک مؤثر قدم
اکتوبر
یوم دفاع پر وزیر اعظم نے مسلح افواج کے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کی
?️ 6 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے یوم دفاع پر اپنے پیغام
ستمبر
انتخابات میں دھاندلی کا بیان: سابق کمشنر راولپنڈی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد
?️ 16 مئی 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی ایڈیشنل سیشن عدالت نے عام انتخابات 2024
مئی
امریکی سینیٹرز کی غزہ میں انسانی بحران پر تشویش
?️ 29 نومبر 2023جمہوری سینیٹرز کے ایک گروپ نے صیہونی حکومت اور حماس کے درمیان
نومبر
سعودی جیلوں میں قید فلسطینی شہری
?️ 19 جون 2021سچ خبریں:تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اس وقت 160 فلسطینی سعودی عرب
جون
پاکستان کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کا اجرا کر دیا گیا
?️ 14 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کی پہلی قومی سلامتی پالیسی جاری کر
جنوری
انصاراللہ کی افواج کی مأرب شہر کی طرف تیزی سے پیش قدمی
?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:مقامی یمنی ذرائع نے بتایا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی
دسمبر