?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی ایک درخواست میں حالیہ سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی نشست پر کامیاب ہونے والے یوسف رضا گیلانی نے ان کی جیت کو مسترد کرنے کی اپیل کی گئی ہے حکومت نے ایک آڈیو ثبوت کے طور پر پیش کی ہے جس میں ووٹوں کی خرید و فروخت کا معاملہ دیکھا یا گیا ہے۔
مذکورہ پٹیشن سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی لیک آڈیو، جس میں وہ پی ٹی آئی کے 4 اراکین اسمبلی کے ساتھ سینیٹ الیکشن میں ووٹ پر بھاؤ تاؤ کررہے ہیں، اور علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کی بنیاد پر دائر کی گئی جس میں وہ پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کی تکنیک بتارہے ہیں۔
پی ٹی آئی اراکین اسمبلی فرخ حبیب، ملیکہ بخاری اور کنول شوذیب کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں کہا گیا کہ ویڈیو اسکینڈل پر کارروائی کے مکمل ہونے تک یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے اجرا کو روکنا چاہیے۔
درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ ویڈیو میں ‘علی حیدر گیلانی قومی اسمبلی کے اراکین کے ساتھ مسلسل بھاؤ تاؤ کررہے تھے’، ساتھ ہی یہ بھی الزام عائد کیا گیا مریم نواز نے اپنی تقریر میں ان اراکین اسمبلی کو عام انتخابات میں ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا تھا جو یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیں گے۔ساتھ ہی پی ٹی آئی رہنماؤں نے پنجاب اسمبلی سے علی حیدر گیلانی کی نااہلی کی درخواست بھی دائر کی۔
خیال رہے کہ بدھ کے روز اپوزیشن کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے حکومتی امیدوار عبدالحفیظ شیخ کو سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی نشست پر شکست دے دی تھی۔یہ بھی یاد رہے کہ یوسف رضا گیلانی ممکنہ طور پر اپوزیشن کی جانب سے صادق سنجرانی کی جگہ چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے امیدوار ہوں گے۔
واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن سے ایک رات قبل رہنما پیپلز پارٹی کے بیٹے علی گیلانی کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں وہ پی ٹی آئی کے چند اراکین اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتارہے تھے جس کے بعد میڈیا اور سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث کا آغاز ہوگیا تھا۔
مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر فوراً ہی وائرل ہوگئی تھی جس کے چند گھنٹوں بعد علی گیلانی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ویڈیو کے اصل ہونے کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا اور ان کا ضمیر صاف ہے۔
مذکورہ ویڈیو پر یوسف رضا گیلانی نے اپنے بیٹے کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر رکن سے ووٹ مانگنا ان کا جمہوری حق ہے اور حکمراں جماعت کو اپنے اراکین کا خود خیال رکھنا چاہیے۔علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی ویجیلنس کمیٹی نے نوٹس لے کر تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی فرخ حبیب اور کنول شوذیب کی جانب سے ویڈیو معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان میں سابق وزیراعظم اور سینیٹ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کردی گئی تھی۔


مشہور خبریں۔
جنوبی لبنان میں صیہونی حملے جاری
?️ 19 فروری 2026سچ خبریں:صیہونی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی
فروری
غزہ کے خلاف تازہ ترین صیہونی جارحیت
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں فلسطینیوں کی مکمل نسل
اکتوبر
صیہونی غزہ اور لبنان کے خلاف اتنی درندگی کا مظاہرہ کیوں کر رہے ہیں؟
?️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت غزہ اور لبنان میں زیادہ سے زیادہ تباہی
اکتوبر
امریکہ کو چین کی کس چیز پر زیادہ تشویش ہے؟
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع کی اسٹریٹجک کمانڈ کے سربراہ نے یہ
اگست
مصر اور صہیونی ریاست کے درمیان گیس معاہدہ
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: غزہ میں بجلی اور پانی کی شدید قلت کے دنوں
اگست
اسرائیل کو تعلیمی پابندیوں کے چیلنج کا سامنا
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: صہیونی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق 2023 میں غزہ
نومبر
مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کے لیے تیار ہوں؛ بش افغان عوام کے لیے فکر مند
?️ 17 اگست 2021سچ خبریں:جارج ڈبلیو بش جنہوں نے اپنے دور صدارت میں افغانستان کے
اگست
ڈونلڈ ٹرمپ کی نفسیات؛ایران کے خلاف جنگ، خودشیفتگی اور متضاد بیانات کا گہرا اثر
?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں:تجزیاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ
جولائی