?️
لاہور(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان کے تحریک اعتماد کی ووٹنگ کے اعداد وشمار کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ریس میں اکیلے ہونے کے باوجود دھاندلی کرنی پڑی انہوں نے کہا کہ نااہل اور کٹھ پتلی حکومت وفاق اورپنجاب میں مسلط کی گئی ہے
لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آج اس لیے تشریف لائے ہیں پنجاب اسمبلی کے قائد حزب اختلاف بڑے عرصے بعد جیل سے باہر آئے ہیں اس پر مبارک باد دینے اور سینیٹ میں مشترکہ کامیابی کی مبارک باد بھی دینے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ جو بھی قدم لیں گے اس کےلیے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مشترکہ طور پر فیصلہ کریں گے اور عوام کی نمائندگی کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ نااہل اور کٹھ پتلی حکومت وفاق اورپنجاب میں مسلط کی گئی ہے، اگر جمہوری قوتوں سے مواقع چھیننا ہے تو پھر سڑکوں اور اسمبلی میں بھی سیاست کرنی ہے اور سینیٹ اور ایوان میں جگہ خالی نہیں چھوڑسکتے ہیں تاکہ یہ لوگ ان اہم عہدوں پرآکر نہ بیٹھ جائیں۔
وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ ان کا اندر کا خوف تھا اور مذاق بھی تھا جہاں ریس میں اکیلے ہیں اور اس میں اعداد وشمارمیں بھی دھاندلی کرنی پڑے۔
ان کا کہنا تھا کہ اعتماد کے ووٹنگ میں جو نمبر دکھائے گئے وہ نہیں تھے جو دکھائے گئے، میں خود موجود نہیں تھا لیکن اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے ایک رکن وہاں موجود تھے اور وہ کہتے ہیں اتنے نمبر نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے مان لیا کہ وزیراعظم عمران خان نے اکثریت کھو دی ہے اور مطالبہ کیا کہ وہ قومی اسمبلی میں اکثریت ثابت کرے، اس دوران وہاں موجود اپوزیشن کے اراکین کی شکایت ہے کہ جتنے وہ دعویٰ کرتے ہیں اتنے اراکین وہاں موجود نہیں تھے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ ایک تنازع ہے، جس کی تحقیقات ضرور ہونی چاہئیں جہاں تک پی ڈی ایم کا تعلق ہے تو ہم نے ملک بھر میں ضمنی انتخابات اور قومی اسمبلی میں ثابت کردیا ہے عوام اور پارلیمان ہمارے ساتھ ہیں، اب عدم اعتماد کا فیصلہ عمران خان نہیں کریں گے بلکہ اپوزیشن کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے گزشتہ انتخاب سے ہم نے سیکھا ہے اس لیے قومی اسمبلی میں ہم کامیاب ہوئے اور اب چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں کامیاب ہوں گے۔
پنجاب میں حکومت کے خلاف اقدامات پر انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری طریقے سے اور عوام کی بھرپور طریقے سے کٹھ پتلی کا مقابلہ کریں گے، ہمارے پاس نہ کوئی ادارہ ہے کہ ہم ان سے کوئی فیصلہ لے کر اڑا دیں لیکن پارلیمان اور عوام کے تعاون سے مقابلہ کر سکتے ہیں، پی ڈی ایم کے اندر کسی جماعت کو قائل کرنا ہماری ذمہ داری ہے اورمل بیٹھ کر فیصلے کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے جس طرح قومی اسمبلی میں کامیابی حاصل کی ہے اسی طرح ہم آگے بھی حکمت عملی اپنا کر چلیں گے تاکہ ہم اپنے مقاصد حاصل کر سکیں۔
چیئرمین سینیٹ کے لیے ووٹ کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی جب یوسف رضا گیلانی وزیراعظم کے تھے تو وہ ہمارے اتحادی تھے اورمیں خود چل کر ان کے پاس جاؤں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی تمام سینیٹرز سے ووٹ کے لیے رابطے کر رہے ہیں اور ہر رکن سے ووٹ مانگیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ بلاول بھٹو نے تمام معاملات پر گفتگو ہوئی ہے، پی ڈی ایم کے مقاصد صرف لانگ مارچ یا عدم اعتماد کی تحریک تک نہیں ہے بلکہ 3 سال میں ملک کا جو حشر ہوا اس کو دوبارہ ٹھیک کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی آسمان کی حدوں کو چھو رہی ہے، آج اخبار میں پڑھا کہ پنجاب میں ہزاروں لوگ جن کو کینسر کی مفت دوائیاں شہباز شریف کے دور میں مفت ملتی تھیں اوروہ مارے مارے پھر رہے ہیں لیکن انہیں دوائی میسر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 28 سال بعد کپاس کی پیداوار کم ترین ہے، اسی طرح گنا اورگندم کی پیداوار بھی کم ترین ہے، معیشت کا حال سب کے سامنے ہے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم نے میثاق جمہوریت سے بہت سیکھا اور 10 سال میں اچھی روایات قائم کی تھی لیکن غلطیاں ہوتی ہیں جس سے ہم نے سیکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پچھلے 3 سال میں طوفان بدتمیزی ہے، پارلیمنٹ میں گالم گلوچ ہے، ٹاک شوز میں ڈاکو اور گالم گلوچ ہوتی ہے اور کل اسلام آباد میں واقعات پیش آئے یہ جمہوریت کے لیے کسی صورت ٹھیک نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کی تورات یہودی جماعت نے غزہ جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے
?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: الٹرا آرتھوڈوکس تورہ یہودیت پارٹی کے سربراہ نے غزہ جنگ
ستمبر
بھارت پاک کشیدگی کے درمیان ایرانی وزیر خارجہ پاکستان میں
?️ 5 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جنوبی ایشیا کی موجودہ صورت حال اور ایران
مئی
ایران کے ایف-5 حملوں سے امریکی اڈوں کو اربوں ڈالر کا نقصان؛ امریکی نیوز چینل کا انکشاف
?️ 25 اپریل 2026سچ خبریں:امریکی نیوز چینل این بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق
اپریل
گروسی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بننے کے خواہشمند
?️ 13 جون 2026سچ خبریں: رافیل گروسی، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ایٹمک انرجی ایجنسی (IAEA) نے اعلان
جون
شہادتیں ہمیں کمزور نہیں، مضبوط کرتی ہیں:حماس
?️ 9 جون 2025 سچ خبریں:حماس اور فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے شہادتِ اسعد ابو شریعة
جون
کم ترین وقت میں سیلاب متاثرین کےنقصان کا ازالہ کیا جارہا ہے۔ مریم اورنگزیب
?️ 22 اکتوبر 2025مظفرگڑھ (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ
اکتوبر
سعودی اتحاد یمنی بچوں کے ساتھ بدسلوکی کرتا ہے اور انہیں میدان جنگ میں بھیجتا ہے
?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں: صوبہ معرب کے شہر صراوا کے بڑے علاقوں کی آزادی
اکتوبر
فواد چوہدری کو ایک اور اہم وزارت مل گئی
?️ 15 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر
اپریل