?️
اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی، تنازعات اور معاشی عدم مساوات دنیا بھر میں غربت بڑھا رہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے غربت کے خاتمے کے عالمی دن پر سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ غربت، عدم مساوات اور سماجی ناانصافی کے خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ روٹی، کپڑا اور مکان کے تحت پیپلز پارٹی اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ قائدِ عوام اور شہید محترمہ نے عوام کے حقوق کی جدوجہد میں زندگیاں وقف کردیں۔ غربت میں کمی لانے کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام متعارف کروایا، جو غربت کے خلاف سب سے مؤثر اور شفاف سماجی تحفظ کا نظام ہے۔
انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام خواتین کو بااختیار بناتا اور خاندانوں کو سہارا دیتا ہے۔ یہ پروگرام نسل در نسل چلتی خاندانوں کی غربت کے چکر کو توڑ سکتا ہے۔
چیئرمین پی پی کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی برادری کو ان مسائل کو دیکھنا ہوگا جو لاکھوں انسانوں کو مایوسی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ یہ وقت عالمی سطح پر جغرافیائی تقسیم سے بالاتر ہو کر انسانی بنیادوں پر مشترکہ اقدامات کرنے کا ہے، دنیا کو مشترکہ اقدام کرنا ہوں گے تاکہ ایک منصفانہ، مساوی اور پائیدار عالمی نظام تشکیل دیا جاسکے۔


مشہور خبریں۔
حزب اللہ کی جڑیں لبنان کی نئی نسلوں میں زیادہ گہری ہیں: نمیرہ
?️ 25 فروری 2026سچ خبریں: "نمیرہ” سیریز کے دوسرے حصے کا ٹیزر جاری کر دیا
فروری
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام؛ 7 ماہ میں 50 ہزار بلا سود قرضے فراہم
?️ 26 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ الحمد
جون
چین اور امریکہ نے ملٹری کمیونیکیشن چینل کے قیام پر اتفاق کیا ہے
?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹ نے اعلان کیا کہ بیجنگ
نومبر
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے کا کیا مطلب ہے: زیلنسکی
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے امریکی صدارتی انتخابات میں
ستمبر
جنوبی کوریا میں سام سنگ کے ہزاروں کارکنوں کی ہڑتال
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: سام سنگ کے ہیڈ کوارٹر ہواسیونگ میں منعقدہ ایک مظاہرے میں
جولائی
ہیگ کورٹ کا غزہ کے بارے میں بیان
?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں: بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر جنرل نے اقوام متحدہ
دسمبر
صیہونیوں کو ایران سے خوف ہے یا اپنی اندرونی تقسیم سے
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جانب سے شائع ہونے والی تحقیق سے پتہ
فروری
ٹرمپ پر خفیہ دستاویزات رکھنے کے 38 کیسز کا الزام
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:امریکہ کی ایک عدالت نے اعلان کیا ہے کہ سابق صدر
جون