حکومت نے غربت کے خاتمے کو قومی ترقی کے بنیادی ایجنڈے کے طور پر ا پنایاہے ، احسن اقبال

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی ترجیحات کا مرکز ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جہاں کوئی شخص محرومی، بھوک یا مایوسی کا شکار نہ ہو۔

غربت کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے غربت کے خاتمے کو قومی ترقی کے بنیادی ایجنڈے کے طور پر اپنایا ہے، اس مقصد کے لیے ’’اڑان پاکستان‘‘ فریم ورک کے تحت پائیدار ترقی، سماجی انصاف اور خوشحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی تیار کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب معیشت کو استحکام ملتا ہے تو اس کے ثمرات معاشرے کے ہر طبقے تک پہنچتے ہیں ، معاشی استحکام سے روزگار کے مواقع بڑھتے ہیں، آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے اور غربت کے بادل چھٹنے لگتے ہیں۔

وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ حکومت نے اپنی ترقیاتی منصوبہ بندی میں غریب اور کمزور طبقوں کو مرکز نگاہ بنایا ہے، نوجوانوں کو فنی و تکنیکی مہارتیں فراہم کر کے انہیں باعزت روزگار کے قابل بنایا جا رہا ہے تاکہ وہ خود کفالت اور عزت نفس کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔

پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ وہ خصوصاً نوجوانوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ غربت کے خاتمے کی سب سے بڑی کنجی تعلیم اور ہنر ہے، حکومت نالج اکانومی پروگرامز کے ذریعے نوجوانوں کے لئے ہنرمندی، اختراع اور روزگار کے نئے دروازے کھول رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک فیز ٹو کے تحت صنعتی اور زرعی شعبے کی ترقی پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے تاکہ معیشت میں پیداوار، برآمدات اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو۔پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ حکومت ایسا پاکستان تعمیر کر رہی ہے جہاں ہر شخص کو باعزت روزگار، معیاری تعلیم، بہتر صحت اور محفوظ مستقبل حاصل ہو۔ انہوں نے کہاکہ ’’اڑان پاکستان‘‘ وژن کے ذریعے ہم سب مل کر ایک خوشحال، مضبوط اور باوقار پاکستان کی تعمیر کریں گے۔

مشہور خبریں۔

گولی کی زبان سمجھنے والوں کو گولی سے سمجھائیں گے۔ طلال چودھری

?️ 27 ستمبر 2025فیصل آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا

ایرانی میزائل حملے نے مقاومت کے اتحاد کو مضبوط کر دیا: یمن

?️ 8 جون 2026سچ خبریں: وزارت خارجہ یمن نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ ایران

دنیا دیکھ رہی ہے کہ بحیرہ احمر میں امریکہ کی تذلیل کی گئی: انصار اللہ

?️ 28 جون 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیکرٹری جنرل نے غزہ کی

مسجد الحرام کے خطیب کو 10 سال قید کی سزا

?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی حکام کی

یمن بحران کا واحد حل دشمن کے مقابلے میں اتحاد ہے:انصاراللہ

?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں:یمنی کی عوامی تنظیم انصاراللہ کا کہنا ہے کہ یمن کے

اعظم خان سواتی کا آرمی چیف کے خلاف ٹوئٹ پر مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

?️ 15 اکتوبر 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے

اسلام آباد میں جے یو (ف) عہدہ داروں کے قتل کے خلاف اہلکاروں کا احتجاج

?️ 28 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقے میں جمعیت علمائے اسلام

دنیا میں حق و باطل کا معرکہ برپا ہے، اہل غزہ نے واضح لکیر کھینچ دی۔ سراج الحق

?️ 16 جون 2025لاہور (سچ خبریں) سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مرکزی مجلس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے