?️
فیصل آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان سے بات چیت کا کیا نتیجہ نکلا، گولی کی زبان سمجھنے والوں کو گولی سے سمجھائیں گے۔
فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سفارت کاری 75 سال کے عروج پر ہے، پاکستان کو سفارتی سطح پر عظیم کامیابیاں مل رہی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کا بہت بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے، چاہتے ہیں سرمایہ کاری کیلئے محفوظ پاکستان ہو،آج بیرون ممالک میں وزیراعظم کے لیے ریڈ کارپٹ بچھائے جارہے ہیں، ایک وقت تھا جب یہاں کے وزیراعظم کی کوئی کال نہیں سننتا تھا ۔
وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، نواز شریف کے دور میں نیشنل ایکشن پلان بنا، دہشت گرد حملوں میں 80 فیصد افغانی شامل ہیں، 2018 میں دہشت گردی مکمل ختم ہو چکی تھی۔ طلال چودھری نے کہا کہ کیا سیاسی جماعتوں نے اپنے سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے نہیں ہونا؟ ہمارا ایک بھی جوان کیوں شہید ہو؟ کیا کسی کے پاس میجر عدنان شہید جیسے بیٹے ہیں، آج بھی ہمارے جوان دہشت گردوں کے ساتھ لڑرہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کیا قدامات کیے،وہاں اُن کی 13 سال سے حکومت ہے، جو ہمارے سپاہیوں اور بچوں کو شہید کررہے ہیں کیا اُن سے بات کریں؟ فوجی افسران ملک کو محفوظ رکھنے کیلئے شہید ہورہے ہیں۔
وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں دوست ممالک سے سفارتی تعلقات خراب ہوئے، سعودی عرب سے دفاعی معاہدے کے ثمرات جلد نظر آئیں گے، آج معیشت درست سمت پر گامزن ہے ۔
طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ ابہام پید اکرکے اپنی ذمہ داریوں سے نہ بھاگیں، افغانستان سے بات چیت کررہے ہیں لیکن مذاکرات کا نتیجہ کیا نکلا، گولی کی زبان سمجھنے والوں کو گولی کی ہی زبان سمجھائیں گے۔


مشہور خبریں۔
فرانسیسی وزیراعظم مستعفی
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں: فرانسیسی وزیر اعظم کے استعفیٰ کے بعد آج اس ملک
جنوری
برطانیہ کو تل ابیب کے ساتھ سیکیورٹی اور فوجی تعاون ختم کرنا چاہیے: جیریمی کوربن
?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: برطانوی ہاؤس آف کامنز کے رکن جیرمی کوربن نے اقوام
ستمبر
ایران سے تعلقات دوبارہ بحال ہو سکتے ہیں: جولانی
?️ 13 ستمبر 2025ایران سے تعلقات دوبارہ بحال ہو سکتے ہیں: جولانی شام کی عبوری
ستمبر
اردوغان شمالی قبرص کی آزادی کو قومی خواہش کیوں سمجھتے ہیں؟
?️ 14 نومبر 2025سچ خبریں: ایرہورمین کے ساتھ ملاقات میں اردوغان نے اپنے اہداف اور
نومبر
نصراللہ کی دھمکیوں کا صیہونیوں پر اثر
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:لبنان کے ساتھ متنازعہ سمندری علاقے میں صیہونی حکومت کی کسی
اگست
کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم پی ایس ایل کے رنگ میں رنگ دیا گیا
?️ 15 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} پی ایس ایل یعنی پاکستان سپر لیگ سیزن 6
فروری
سندھ میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اہم فیصلہ
?️ 27 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اہم
اگست
غزہ کی پٹی میں الزیتون کی تازہ ترین خبر
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں:غزہ میں جنگ کے 138ویں دن میں داخل ہو چکے ہیں،
فروری