سندھ میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اہم فیصلہ

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات جنوری میں ہوں گی

?️

کراچی (سچ خبریں) سندھ میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کی ورکنگ کمیٹی نے سندھ میں پیر سے 50 فیصد حاضری کیساتھ اسکول کھولنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا کہ  بچوں کو 3دن کے وقفے کیساتھ اسکول جانے کی اجازت ہوگی، 30اگست سے تدریسی عمل بحال کردیا جائے گا۔۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں پیر سے اسکول کھلنے کے معاملے پر سیکریٹری تعلیم سندھ کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کی ورکنگ کمیٹی کااجلاس ہوا ، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ50 فیصد حاضری کیساتھ30اگست سے تدریسی عمل بحال کردیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا کہ بچوں کو 3دن کے وقفے کیساتھ اسکول جانے کی احازت ہوگی اور تمام اسکول 3دن ایک گروپ اور تین دوسرے گروپ کو بلانے کے پابند ہوں گے جبکہ والدین کو کوویڈ سرٹیفکیٹ اسکول میں جمع کرانا ہوگا۔

کمیٹی کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی اداروں کے اساتذہ ،عملہ 100فیصدویکیسن کے ساتھ آسکے گا۔یاد رہے محکمہ تعلیم سندھ نے 100فیصد ویکسی نیشن والے اسکولوں کو 30اگست سے 50فیصدحاضری کے ساتھ اسکول کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔

وزیرتعلیم سردارشاہ نے عملے سمیت والدین کی ویکسی نیشن بھی لازمی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ طلبا کے والدین کو اپنا ویکسی نیشن کارڈ اسکول انتظامیہ کے پاس جمع کروانا ہوگا اور اسکول میں اسٹاف اور طلباکے لئے ایس اوپیزپرعمل کرنا ضروری ہوگا۔

پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشنز نے کہا تھا کہ ویکسی نیشن سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں گے، نجی اسکولوں نےوالدین سےویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بذریعہ ای میل طلب کیا ، جس میں نجی اسکولوں کی والدین کو 28اگست تک ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانےکی ہدایت کی ہے۔

مشہور خبریں۔

پاک فضائیہ کے جدید لڑاکا طیاروں کا دستہ مشق کیلئے آذربائیجان پہنچ گیا

?️ 19 اکتوبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاک فضائیہ کا ایک دستہ جدید ترین جے ایف-17

غزہ کی حمایت میں استنبول میں امریکی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ

?️ 4 جون 2024سچ خبریں: ترکی کے عوام نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت

امریکہ ہمارے تیل کی لوٹ مار بند کرے:شام

?️ 23 اپریل 2023سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے امریکہ کی طرف سے اس ملک

وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ، حملہ آور ہلاک

?️ 24 مئی 2026 سچ خبریں:میڈیا ذرائع کے مطابق وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے

صدر آصف زرداری سے ترکیہ اور آذربائیجان کے پارلیمانی سپیکرز کی ملاقات

?️ 13 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ترکیہ اور آذربائیجان کی پارلیمانوں کے سپیکرز کی

پی ٹی آئی کے سامنے بانی کے علاوہ سب بے معنی ہے۔ خواجہ آصف

?️ 26 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی

ترک صدر طیب اردوان کی تقریبِ حلف برداری، شہباز شریف شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے

?️ 3 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ترک صدر رجب طیب اردوان کی تقریب حلف برداری

پاکستان اور چین کے درمیان جدید ترین دفاعی ساز و سامان کی خریداری کا بڑا معاہدہ طے پا گی

?️ 10 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور چین کے درمیان جدید ترین دفاعی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے