پاکستانی فنکاروں  کی نئے سال کی آمد پر مداحوں کو مبارکباد

پاکستانی فنکاروں  کی نئے سال کی آمد پر مداحوں کو مبارکباد

?️

کراچی (سچ خبریں) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھی نئے سال کا آغاز ہو چکا ہے جس پر پاکستانی فنکاروں نے نئے سال کوخوش آمدید کہتے ہوئے اپنے مداحوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔فنکاروں نے مختلف  تصویریں  اور مختلف مقامات کی ویڈیوز شیئر کر کے  سال کی آمد کی مداحوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے سب ہی افراد نئی امیدوں، خوشیوں اور زندگی میں خوش نما تبدیلیوں کو ذہن میں لیے نئے سال میں داخل ہو رہے ہیں۔ایسے میں پاکستان کی فنکار برادری خود کو سیلیبرٹی کے رتبے پر پہنچانے والے اپنے مداحوں کو کیسے بھول سکتی ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی فنکاروں نے نئے سال کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف صف اول کی اداکارہ عائزہ خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی خوبصورت تصویریں اور دبئی میں واقع برج خلیفہ پر ہونے والی آتش بازی کی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

دوسری جانب ماہرہ خان نے ایک لمبے چوڑے نوٹ کے ساتھ اپنی نوجوانی کی خوبصورت ویڈیوز شیئر کر کے مداحوں کو حسین یادوں کا تحفہ دیا ہے اسی طرح سال نو کی مبارکباد دینے میں اداکارہ ہانیہ عامر، ثروت گیلانی، حنا الطاف، منشا پاشا، علیزے گبول، اقراء عزیز اور سنیتا مارشل سمیت دیگر شامل ہیں ۔

دوسری جانب اداکار فیروز خان نے بھی اپنی خوبصورت تصویریں شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔گلوکار فرحان سعید نے بھی اپنے مداحوں کو نئے سال کے آغاز کی مبارکباد دینے کے لیے ایک دلچسپ فلٹر کے ساتھ ویڈیو شیئر کی ہے ۔اپنے مداحوں کو نئے سال کے آغاز پر امیر گیلانی بھی نہیں بھولے ہیں۔

مشہور خبریں۔

کیا حماس کو اس کے کمانڈروں کو مار کر ختم کیا جا سکتا ہے؛ صہیونی مورخ کا اعتراف

?️ 1 فروری 2025سچ خبریں:ایک سرکردہ صہیونی مورخ اور متنازعہ قلمکار میخائیل بن آری نے

فلسطین میں کوئی جگہ صہیونیوں کے لیے محفوظ نہیں

?️ 23 اگست 2023سچ خبریں:گزشتہ مہینوں کے دوران جنین کا علاقہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے روس سے تیل خریدنے کی تصدیق کردی

?️ 16 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے روس

اُشنا شاہ کورونا وائرس کا شکارہوگئیں

?️ 3 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)معروف اداکارہ اُشنا شاہ بھی کورونا کی چوتھی لہر کا

ترکی کی شام پر گولہ باری

?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:ترک فوج نے شام کے صوبہ حلب میں شامی فوج کے

کیا قطر کی ثالثی یمن جنگ کو ختم کر دے گی؟

?️ 13 جون 2021سچ خبریں:سعودی اور اماراتی اتحاد کی جانب سے امریکی اور یوروپی ہتھیاروں

اسموگ کے پیش نظر پنجاب کے مختلف اضلاع میں عائد پابندیوں میں توسیع

?️ 18 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں اسموگ کے پیش نظر 18 اضلاع میں

وزیراعظم کے مشہور ڈائیلاگ ’آپ نے گھبرانا نہیں ‘پرگانا بھی سامنے آگیا

?️ 9 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان وقتاً فوقتاً قوم کو مشکل حالت کا سامنا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے