سی ٹی ڈی کی اہم  کارروائیاں، 9 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی اہم  کارروائیاں، 9 دہشت گرد گرفتار

?️

لاہور(سچ خبریں) ملک دشمن عناصر کے خلاف سی ٹی ڈی کہ اہم اور  منظم کارروائیوں کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پنجاب کے مخلتف اضلاع میں کئے گئے آپریشن کے دوران 9 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں سے مزید معلومات حاصل ہونے پر مزید آپریشن کئے جانے کا امکان ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بنیادوں پر 119 آپریشن کئے گئے، اس دوران 124 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 9 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ پنجاب کے مخلتف اضلاع میں کئے گئے آپریشن کے دوران 9 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گردوں سے متعلق سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ایک دہشت گرد کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرفتار کیا گیا۔

گجرات سے 4 دہشت گرد حراست میں لئے گئے، سرگودھا سے ایک دہشت گرد ہاتھ آیا جبکہ 2 دہشت گرد اوکاڑی جبکہ ایک کو چنیوٹ سے دھرا گیا، گرفتار دہشت گردوں سے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، توقع ہے کہ دہشت گردوں سے مزید معلومات حاصل ہونگی جس کی مدد سے مزید آپریشن کئے جانے کا امکان ہے۔ سی ٹی ڈی حکام نے فوری طور گرفتا ر دہشت گردوں کی وابستگی کو راز میں رکھا ہے۔

اس سے قبل کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سے تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار دہشتگرد افغانستان سے عسکری تربیت یافتہ اور کراچی میں کسی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کیلئے اکھٹے ہوئے تھے۔

مشہور خبریں۔

خطے میں جنگ کے خاتمے کے لیے قطر کے سفارتی اقدامات

?️ 10 مئی 2026 سچ خبریں: قطر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک

شامی دہشت گرد یمن میں

?️ 4 اپریل 2021سچ خبریں:شام سے دہشت گردوں کو یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کا

شامی فوج کا 8 سال بعد درعا صوبے کے شہر طفس پر پھر سے قبضہ

?️ 12 فروری 2021سچ خبریں:اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے یونٹ

نیتن یاہو کی لگام کس کے ہاتھ میں ہے؟

?️ 15 جون 2026سچ خبریں:اس تجزیاتی رپورٹ میں صیہونی حکومت کی داخلی و خارجی پالیسی،

کل رات پاکستان کے ہر شہر کے در و دیوار امریکہ مردہ باد سے گونج اٹھے

?️ 11 اپریل 2022(سچ خبریں)ملک بھر اور باہر ممالک میں عوام سڑکوں پر، در و

جرمنی میں حکومت کے خلاف زبردست مظاہرے

?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:جرمنی کے چانسلر اولاف شولٹز کی حکومت کی توانائی پالیسی کے

صیہونی حکومت اور حزب اللہ کو غیرمسلح کرنے کا منصوبہ

?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: لبنانی اخبار الاخبار نے ایک مضمون میں لبنانی مزاحمت کو غیرمسلح

ویل چیئر پر تقریب میں آنے کی ماہرہ خان کی ویڈیو وائرل

?️ 29 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سپر اسٹار ماہرہ خان کی جانب سے ویل چیئر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے