?️
کراچی (سچ خبریں) سندھ میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کی ورکنگ کمیٹی نے سندھ میں پیر سے 50 فیصد حاضری کیساتھ اسکول کھولنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا کہ بچوں کو 3دن کے وقفے کیساتھ اسکول جانے کی اجازت ہوگی، 30اگست سے تدریسی عمل بحال کردیا جائے گا۔۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں پیر سے اسکول کھلنے کے معاملے پر سیکریٹری تعلیم سندھ کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کی ورکنگ کمیٹی کااجلاس ہوا ، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ50 فیصد حاضری کیساتھ30اگست سے تدریسی عمل بحال کردیا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا کہ بچوں کو 3دن کے وقفے کیساتھ اسکول جانے کی احازت ہوگی اور تمام اسکول 3دن ایک گروپ اور تین دوسرے گروپ کو بلانے کے پابند ہوں گے جبکہ والدین کو کوویڈ سرٹیفکیٹ اسکول میں جمع کرانا ہوگا۔
کمیٹی کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی اداروں کے اساتذہ ،عملہ 100فیصدویکیسن کے ساتھ آسکے گا۔یاد رہے محکمہ تعلیم سندھ نے 100فیصد ویکسی نیشن والے اسکولوں کو 30اگست سے 50فیصدحاضری کے ساتھ اسکول کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔
وزیرتعلیم سردارشاہ نے عملے سمیت والدین کی ویکسی نیشن بھی لازمی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ طلبا کے والدین کو اپنا ویکسی نیشن کارڈ اسکول انتظامیہ کے پاس جمع کروانا ہوگا اور اسکول میں اسٹاف اور طلباکے لئے ایس اوپیزپرعمل کرنا ضروری ہوگا۔
پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشنز نے کہا تھا کہ ویکسی نیشن سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں گے، نجی اسکولوں نےوالدین سےویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بذریعہ ای میل طلب کیا ، جس میں نجی اسکولوں کی والدین کو 28اگست تک ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانےکی ہدایت کی ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج میں خودکشیوں میں خطرناک اضافہ
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونیستی اخبار ہاآرتص نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج
جولائی
پاکستان و چین کا ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مہارت کے فروغ کا تاریخی معاہدہ
?️ 17 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور چین کے درمیان ٹیکنالوجی منتقلی اور
جون
مغربی حکومتوں کے حزب اللہ سے جنگ کے بارے میں 3 سوال
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:شہید حسن موسی الضیقہ کی یاد میں منعقدہ تقریب میں لبنان
دسمبر
صیہونی قیدیوں کے خاندانوں کا احتجاجی مظاہرہ
?️ 9 جون 2025سچ خبریں: صیہونی قیدیوں کے خاندانوں نے اس ریاست کے وزیراعظم کی پالیسیوں
جون
یورپ امریکی ڈکٹیشن کی بنیاد پر فیصلے کرتا ہے: ماسکو
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ وہ
اکتوبر
افغانستان کے بارے میں سلامتی کونسل کا اجلاس
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کے دفتر (یو این اے
ستمبر
ایران کے ساتھ جنگ نے مغربی اتحاد کو کس طرح ہلا کر رکھ دیا؟
?️ 12 اپریل 2026سچ خبریں:امریکہ کی ایران کے خلاف جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش
اپریل
سوڈانی فوج شہریوں کی حفاظت میں ناکام
?️ 16 جون 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ
جون