سینیٹ میں انتخابات کے التوا کی ایک اور قرارداد جمع

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی ایوان بالا میں انتخابات کے التوا کی ایک اور قرارداد جمع ہوگئی ہے۔ میڈیا  کے مطابق قرارداد فاٹا سے تعلق رکھنے والے آزاد سینیٹر ہدایت اللہ کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔

قرارداد میں مؤقف اپنایا گیا کہ امیداواروں پر حملے سے متعلق گہری تشویش ہے، ملک بھر میں دہشتگردی کے واقعات بڑھ رہے ہیں، عام انتخابات 3 ماہ کے لیے ملتوی کردیے جائیں، عوام کی جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔

مزید کہا گیا کہ دہشتگردی کے واقعات کی وجہ سے ملک میں خوف اور عدم تحفظ کا ماحول پیدا ہوگیا ہے، امیدواروں کے گھروں اور انتخابی دفاتروں میں دھمکی آمیز پمفلٹس کی تقسیم موجودہ سیکیورٹی مسائل میں ایک اور پریشان کن اضافہ بنتا جارہا ہے۔

قرارداد کے مطابق ایوان اس بات کو مانتا ہے کہ انتخابات کا انعقاد آئینی ذمہ داری ہے ، ایوان انتخابات کو صاف اور شفاف بنانے پر زور دیتا ہے، وہ جہاں آزاد انتخابات پر زور دیتا ہے وہاں عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کرتا ہے۔

اس میں مزید بتایا گیا کہ سینیٹ الیکشن کمیشن پر زور دیتا ہے کہ وہ انتخابات کے پر امن انعقاد پر ہمدردانہ غور کریں اور درپیش سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے الیکشن کے انعقاد کو 3 ماہ تک کے لیے مؤخر کردے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 5 جنوری کو سینیٹ نے ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی تھی۔

سرکاری نشریاتی ادارے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے رپورٹ کیا کہ ایوان بالا میں 8 فروری 2024 کے انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کی گئی، قرارداد خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے آزاد سینیٹر دلاور خان نے پیش کی۔

اس قرارداد پر سخت تنقید کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ چاہے اقوام متحدہ سے قرراداد پاس کروالین لیکن الیکشن وقت پر ہی ہوں گے۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سینیٹ قررارداد کے آگے پیچھے کوئی بھی ہو، الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے۔

بعد ازاں نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے بارہا انتخابات میں تاخیر کے تاثر کو رد کردیا، بعد ازاں الیکشن کمیشن نے اس قرارداد کے پیش نظر اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔

6 جنوری کو الیکشن وقت پر کرانے کے لیے سینیٹ سیکرٹریٹ میں ایک اور قرارداد جمع کروائی گئی تھی۔

مشہور خبریں۔

افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان کے حالات تبدیل ہونے کے بارے میں اہم بیان جاری کردیا

?️ 2 اگست 2021کابل (سچ خبریں)  افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان کے حالات تبدیل

اسرائیل کا بڑا جوا

?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کا حالیہ حملہ، جو منگل

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارشوں سے سیلاب کا خطرہ

?️ 28 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس سے منسلک راولپنڈی

700 صیہونی آباد کاروں کا مسجد الاقصیٰ پر حملہ

?️ 24 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یہودیوں کی عید

حکومت سے نکلنے کی اتحادیوں نے مشروط حمایت کردی

?️ 21 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاق میں مسلم لیگ ن کے ساتھ شامل اتحادیوں

نیپرا کا کراچی کے لیے بجلی 4 روپے 89 پیسے سستی کرنے کا اعلان

?️ 14 اکتوبر 2022کراچی: (سچ خبریں) نیپرا  نے کراچی کے لیے اگست کے ماہانہ فیول

ترکی روس کے ساتھ تعلقات میں ایک نیا صفحہ کھولنے کے لیے تیار : اردوغان

?️ 6 اگست 2022سچ خبریں:    ترک صدر رجب طیب اردوغان نے جمعہ 5 اگست

عوام کو تیل کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر ریلیف ملنے کا امکان

?️ 13 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے