افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان کے حالات تبدیل ہونے کے بارے میں اہم بیان جاری کردیا

افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان کے حالات تبدیل ہونے کے بارے میں اہم بیان جاری کردیا

?️

کابل (سچ خبریں)  افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان کے حالات تبدیل ہونے کے بارے میں اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ملک میں مکمل طور پر جنگ بندی نہ ہو طالبان کسی قسم کے مذاکرات کے لیئے تیار نہیں ہیں اسی وجہ سے انہوں نے ایک ایسا پلان تیار کیا ہے اور اس سیکیورٹی پلان کےتحت آئندہ 6 ماہ میں صورتحال قابو میں آجائےگی۔

تفصیلات کے مطابق اشرف غنی نے قومی اسمبلی کے مشترکہ سیشن سے خطاب میں کہا کہ حالیہ صورتحال غیر ملکی افواج کے فوری انخلا کے فیصلے کے باعث ہوئی، آج ہمارے لوگ جارحیت کی واضح حالت میں ہیں، جارحیت اور جنگ ہم پر مسلط کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک طالبان امن کیلئےآمادگی ظاہرنہیں کرتے صورتحال تبدیل نہیں ہوسکتی، سیکیورٹی پلان کے تحت آئندہ 6 ماہ میں صورتحال قابو میں آجائے گی، ہمارے سکیورٹی پلان کو امریکا کی حمایت حاصل ہے، سکیورٹی پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

افغان صدر نے کہا کہ کسی بھی تباہ کن قوت کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکوں گا، ہم یا تو مذاکرات کی میز پر بیٹھیں گے یا ان کے گھٹنے میدان جنگ میں توڑدیں گے، ہم نے اپنی ترجیحات طےکرلیں، طالبان، ان کے حامی اپنی ترجیحات طے کرلیں۔

اشرف غنی نے کہا کہ ہماری جیت کیلئے واحد راستہ صرف اتحاد ہے، افغان خواتین کویقین دلاتاہوں، قوم ان کے حقوق کا دفاع کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا انٹرویو میں کہنا تھاکہ افغان صدر اشرف غنی کا اقتدار میں رہنا طالبان کے سرینڈر کرنے میں رکاوٹ ہے، امن معاہدے کیلئے نئی حکومت کا قیام اور افغان صدر کا عہدہ چھوڑنا ضروری ہے۔

مشہور خبریں۔

جنگ ایران نے واشنگٹن کی مدافعاتی قوت کی ساکھ کو عالمی سطح پر کمزور کر دیا:امریکی اخبار

?️ 2 جولائی 2026سچ خبریں:امریکی روزنامے ہیل کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ

یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کے مشیروں کے منصوبے کا اعلان

?️ 26 جون 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر اور آئندہ صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی

دمشق کی اموی مسجد میں الجولانی کے عناصر کی مداخلت کی وجہ سے تنازع

?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں:دمشق کی تاریخی اموی مسجد میں شام کے معروف اپوزیشن رہنما

دنیا نے تسلیم کیا کہ پاکستان کو آئندہ نسلو ں کی فکر ہے

?️ 5 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کی میزبانی میں عالمی یوم ماحولیات کی تقریب سے

 صیہونیوں کا غزہ جنگ بندی میں روڑے اٹکانے کی کوشش؛صیہونی اخبار کی زبانی

?️ 13 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی اخبار کے مطابق، قابض حکومت نے اعلان کیا ہے کہ

بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر، ایک دن میں دو لاکھ سے زائد افراد اس وبا میں مبتلا ہوگئے

?️ 15 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر جاری

قیدیوں کے تبادلے میں حماس کیسے صیہونیوں کو ذلیل کرتی ہے؟ امریکی اخبار کی زبانی

?️ 4 فروری 2025سچ خبریں:امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا

ٹرمپ کا مشرقِ وسطیٰ کا دورہ: پرتشہیر مگر بے اثر

?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: چین کی سرکاری میڈیا ویب سائٹ "دی پیپر” نے امریکی صدر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے