?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں پنجاب کے کاشتکاروں کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، وفاقی حکومت نے متبادل راستوں کے ذریعے کینو اور آلو کی ایکسپورٹ کی اجازت دے دی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے آلو اور کینو کی برآمدات میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے وفاقی حکومت سے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کی تھی۔ اس درخواست پر ڈپٹی وزیراعظم کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی، جس میں متعلقہ وفاقی وزارتوں اور تمام اہم سٹیک ہولڈرز کو نمائندگی دینے کی استدعا کی گئی ہے، تاکہ برآمدی عمل کو مزید مؤثر اور آسان بنایا جا سکے۔
پنجاب حکومت نے وفاقی سطح پر اس بات پر زور دیا کہ آلو اور کینو کی ایکسپورٹ کے لیے نئی بین الاقوامی منڈیوں کی تلاش کی جائے اور برآمدی اخراجات میں کمی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے حصول اور کسانوں کو بروقت فائدہ پہنچانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر مسائل حل کیے جا رہے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق صوبہ پنجاب آلو اور کینو کی مجموعی قومی پیداوار کا تقریباً 95 فیصد پیدا کرتا ہے۔ رواں سال پنجاب میں آلو کی پیداوار 12 ملین ٹن جبکہ کینو کی پیداوار 4 ملین ٹن تک متوقع ہے، جس کے باعث برآمدات کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس موقع پر کہا ہے کہ آلو اور کینو کے کاشتکاروں کی محنت کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم سے مسلسل رابطے میں ہیں۔


مشہور خبریں۔
پارلیمنٹ جعلی ہے اور شفاف الیکشن ہونے چاہئیں، عید کے بعد بھرپور احتجاج کریں گے
?️ 2 مارچ 2025نوشہرہ: (سچ خبریں) سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ
مارچ
مودی حکومت نے ہزاروں کشمیری خاندانوں کے راشن کارڈ منسوخ کرکے انہیں مشکلات سے دوچارکردیا
?️ 18 دسمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں مودی
دسمبر
ہم افزودہ یورینیم کو ذخیرہ کرنے کے ایران کے تجربے کو دہرانے کے لیے تیار ہیں: پیوٹن
?️ 10 مئی 2026 سچ خبریں:صدرِ جمہوریہ روس نے کہا ہے کہ ماسکو ایران کے
مئی
اپنے بچے کو سائبر اسپیس سےدور کرو: اسرائیلی صدر کا نیتن یاہو پر طنز
?️ 22 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سربراہ اسحاق ہرزوگ نے سائبر اسپیس میں نیتن
فروری
مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال کی طرف فوری توجہ نہ دی گئی تویہ قابو سے باہر ہو جائے گی: حریت کانفرنس
?️ 21 دسمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل
دسمبر
نیویارک میں فلسطین کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت پر احتجاج؛ درجنوں افراد گرفتار
?️ 14 اپریل 2026سچ خبریں: نیویارک شہر میں ہونے والے مظاہروں کے دوران درجنوں معترضین
اپریل
برطانوی پارلیمان میں ایران سے دیپلومیسی پر ٹرمپ کے بیانات کے اثرات پر تشویش کوپر: جنگ بندی میں توسیع ضروری ہے
?️ 21 اپریل 2026سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ نے پارلیمان کے اراکین کی اس تشویش پر
اپریل
عرب ملک کی اسرائیل کے خلاف جنگ کا آغاز نا کرنے کی وجہ ؟
?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے
اکتوبر