?️
بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانے میں درج مقدمے کے سلسلے میں سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے جاری وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔
گزشتہ روز اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے الزام میں درج کیے گئے بغاوت کے مقدمے میں کوئٹہ کی مقامی عدالت کے جج نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
پی ٹی آئی بلوچستان نے عمران خان کے خلاف درج مقدمہ بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، درخواست میں پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف کوئٹہ میں درج مقدمہ ختم کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
وکیل سید اقبال شاہ ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بجلی روڈ تھانہ میں مقدمہ درج نہیں ہوسکتا، جس الزام پر مقدمہ درج ہوا وہ بجلی روڈ تھانہ کی حدود میں سرزسد نہیں ہوا۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عمران خان کے خلاف ایف آئی آر کو ختم کیا جائے، جوڈیشل میجسٹریٹ کی جانب سے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ معطل کرنے کی بھی درخواست کی گئی۔
سماعت کے بعد بلوچستان ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف درج مقدمے اور وارنٹ گرفتاری 2 ہفتوں کے لئے معطل کردیے، عدالت نے آئی جی پولیس، ڈی آئی جی، ایس پی لیگل اور ایس ایچ او کو نوٹسز جاری کر دیے۔
عدالت نے عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرانے والے خلیل کاکڑ کو بھی نوٹس جاری کر دئیے، اس کے بعد عدالت نے سابق وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری کیس کی سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی کر دی۔
کوئٹہ میں عمران خان کے خلاف درج مقدمے سے متعلق معاملے پر جوڈیشل مجسٹریٹ اول کی عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے الزام میں بغاوت کی دفعات کے تحت مقدمہ 5 مارچ کو بجلی روڈ تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
مقدمہ عبدالخلیل کاکڑ نامی شہری کی درخواست پر درج کیا گیا جس میں بغاوت کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک کرائم کی روک تھام سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی تھیں۔
درخواست گزار نے مقدمے میں موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے ریاستی اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے جبکہ عمران خان نے ریاستی اداروں کے افسران کے خلاف بلاجواز اشتعال انگیز تقاریر کر کے نفرت بھی پھیلائی۔
یاد رہے کہ گزشتہ 2 پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے تین مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی تھی۔
ان میں سے ایک درخواست کوئٹہ میں درج مذکورہ مقدمے کے حوالے سے بھی دائر کی گئی تھی۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے دائر کی گئی تینوں درخواستوں میں 15 دن کی حفاظتی ضمانت کی استدعا کی تھی۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ درخواست گزار لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک میں مقیم ہیں اور یہ ان کا آئینی حق ہے کہ انہیں اجازت دی جائے کہ وہ ضمانت کے حصول کے لیے اس معزز عدالت کے روبرو پیش ہوں۔
مشہور خبریں۔
وزیراعظم کا دورہ ملائیشیا، دفتر خارجہ نے 21 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا
?️ 7 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ
اکتوبر
اسرائیل میں کبھی امن ممکن نہیں :صیہونی سیاستدان
?️ 3 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی سیاستدان آویگدور لیبرمن نے یمن سے داغے گئے میزائلوں
مئی
چاند نظر نہیں آیا، یکم صفرالمظفر اتوار 27 جولائی کو ہوگی
?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے صفر کا چاند
جولائی
چابہار بندرگاہ پر ایران بھارت کا تبادلہ خیال
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں: بھارت ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران اور
جنوری
امریکہ فسطینی بچوں کو مارنے کے لیے اب صیہونی حکومت کو کیا دے رہا ہے؟
?️ 31 مارچ 2024سچ خبریں: رفح پر اسرائیلی فوج کے ممکنہ زمینی حملے کی تشویش
مارچ
سعودیوں نے یمن میں قیدیوں کی رہائی کوکیا سبوتاژ
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں: نیشنل سالویشن گورنمنٹ میں قیدی بورڈ کے سربراہ عبدالقادر مرتضیٰ
جنوری
کیا نیتن یاہو کی جانشینی کی باتیں ہو رہی ہیں؟
?️ 5 جون 2023سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے نیتن یاہو کو لیکوڈ پارٹی کی سربراہی سے
جون
’بنیان مرصوص‘ فلم میں ایئر مارشل اورنگزیب کا کردار فواد خان کو ادا کرنا چاہیے، امر خان
?️ 30 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و لکھاری امر خان کا کہنا ہے کہ
جون