شاہ محمود قریشی نے امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکا کے سیکریٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے افغانستان اور فلسطین کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور کردار ادا کرنے پر زور دیا دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور دونوں کے مابین دو طرفہ تعلقات اور اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، امریکا کے ساتھ مضبوط اقتصادی تعاون، علاقائی روابط کے فروغ اور جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لیے یکساں سوچ پر استوار، وسیع البنیاد اور جامع شراکت داری کا خواہاں ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ وزیر خارجہ نے امریکی ہم منصب کو وزیر اعظم عمران خان کے ‘نیا پاکستان ویژن’ کے خدوخال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم جغرافیائی اور اقتصادی ترجیحات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس ویژن کا محور، قیام امن، ترقی میں شراکت داری اور علاقائی روابط کا فروغ ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان اپنا مصالحانہ کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغان مسئلے کے دیرپا اور جامع سیاسی حل کی ذمہ داری افغانستان کے لوگوں اور اہم علاقائی و بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز پر مشترکہ طور پر عائد ہوتی ہے۔

گفتگو کے دوران وزیر خارجہ نے افغان مسئلے کے جامع سیاسی حل کو عملی جامہ پہنانے کے لیے افغانستان سے افواج کے ذمہ دارانہ انخلا، تشدد کے واقعات میں کمی اور مکمل جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں۔

دفترخارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے دہشت گردی کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے پاکستان کی جانب سے کیے گئے سخت آئینی اقدامات سے امریکی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا اور ان جرائم کی بیخ کنی کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا بھی اعادہ کیا۔

اس موقع پر فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے امریکی ہم منصب کومقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری اسرائیلی جارحیت اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے حوالے سے پاکستانی قوم کے شدید اضطراب سے بھی آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ نے امریکی سیکریٹری اسٹیٹ پر فلسطین میں بڑھتی ہوئی کشیدگی میں کمی لانے اور امن کی بحالی کے لیے امریکا کی جانب سے مؤثر کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستان کے وزیرخارجہ اور امریکی سیکریٹری اسٹیٹ نے باہمی دلچسپی کے دو طرفہ اور اہم علاقائی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

خیال رہے کہ او آئی سی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو دی گئی بریفنگ میں وزیر خارجہ نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری کل فلسطین کے وزیر خارجہ سےفون پر بات ہوئی اور تبادلہ خیال ہوا جبکہ دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے میں ہوں۔

انہوں نے کہا تھا کہ امریکا کے وزیرخارجہ سے بھی گفتگو ہوگی، چین کے وزیرخارجہ سے کل میری مفصل گفتگو ہوئی اور میری خواہش ہے کہ میں پاکستان کے لوگوں کی ترجمانی کرسکوں۔ان کا کہنا تھا کہ ان جذبات کو ہر فورم پر اٹھانا بحیثیت ایک پاکستان، ایک مسلمان اور بحیثیت ایک انسان کے میرا فرض ہے۔

مشہور خبریں۔

عبرانی میڈیا: نیتن یاہو اپنی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں

?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعلان کیا

سینئر امریکی محقق: آیت اللہ خامنہ ای مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑی طاقت ہیں۔

?️ 11 ستمبر 2023سچ خبریں: "کونسل آن فارن ریلیشنز” تھنک ٹینک کے سینئر محقق اور

اگلی قسط کیلئے پاکستان نے آئی ایم ایف کی 23شرائط مان لیں

?️ 12 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں)  نئے قرض روگرام کیلئے پاکستان نے آئی ایم ایف کی

بھارت میں امریکی برانڈز کے بائیکاٹ کی آوازیں بلند ہونا شروع ہوگئی ہیں

?️ 12 اگست 2025 بھارت میں امریکی برانڈز کے بائیکاٹ کی آوازیں بلند ہونا شروع

الجولانی کے گروہ کا خفیہ آپریشن؛قتل عام کے ثبوت مٹانے کی کوشش  

?️ 13 اپریل 2025 سچ خبریں:مطلع ذرائع نے الجولانی سے وابستہ دہشت گردوں کے ایک

ایلون مسک 400 ارب ڈالرز کے مالک بننے والے دنیا کے پہلے شخص بن گئے

?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں: اسپیس ایکس کے بانی اور ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹیو ایلون

نئی نسل کے مرد و خواتین ایک دوسرے کو کنٹرول کرنے میں مصروف ہیں، سیمی راحیل

?️ 9 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ سیمی راحیل نے کہا ہے کہ نئی

اسپین کے بادشاہ اور ڈنمارک کی ملکہ کورونا میں مبتلا

?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:یورپی کمیشن کی رپورٹ کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے