پاکستان کی مقبوضہ کشمیر 4 کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت

پاکستان نےبھارتی وزیر کا اشتعال انگیز بیان مسترد کردیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) بھارتی افواج کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں 4کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل پر پاکستان نے  شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاقت کا بے تحاشا استعمال اور وحشیانہ پابندیاں کشمیریوں کی جدوجہد دبا نہیں سکتیں، کشمیری بھارتی ریاستی دہشت گردی کیخلاف منصفانہ مقصد کیلئےپرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں 4کشمیریو ں کی شہادت پر پاکستانی دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ یکم اکتوبر2021 سےابتک 25کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے، ماورائےعدالت قتل، غیر قانونی حراست، ہراساں کرناپابندیاں معمول ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ طاقت کا بے تحاشااستعمال ،وحشیانہ پابندیاں کشمیریوں کی جدوجہد دبانہیں سکتی، کشمیری بھارتی ریاستی دہشت گردی کیخلاف منصفانہ مقصد کیلئےپرعزم ہیں۔پاکستان نےعالمی برادری کوبھارت سےمتعلق جامع ڈوزیئر پیش کیاتھا ، ڈوزیئرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی،جنگی جرائم کےثبوت پیش کئے، پاکستان کامطالبہ ہے انسانی حقوق خلاف ورزیوں پربھارت کوجوابدہ بنایاجائے۔

یاد رہے کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض فوجیوں نے نوجوانوں کوسرینگر کے علاقے حیدر پور ہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا جبکہ گزشتہ دس دنوں میں آٹھ کشمیری نوجوانوں کوشہید کیا جاچکا ہے۔

مشہور خبریں۔

شام کے خلاف صیہونی دراندازی کا سلسلہ جاری

?️ 28 جون 2026سچ خبریں:شامی ذرائع نے خبر دی ہے کہ صہیونی حکومت نے ایک

کیا امریکہ فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کر سکے گا:انصاراللہ کی زبانی

?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں:انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے ایک بیان میں کہا کہ

جنوبی کوریا کی جانب سے ایرانی ڈرون شاہد 136 انجینئر کو ریورس کرنے کی کوشش

?️ 26 جون 2026سچ خبریں: آن گیو بک، وزیر دفاع جنوبی کوریا نے اعلان کیا ہے

قطر افریقہ میں قدم جمانے کا خواہاں، صومالیہ کے ساتھ سیکیورٹی معاہدہ

?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: صومالیہ کے صدر اور قطر کے امیر نے دونوں ممالک

یورپی ملک آئرلینڈ کی پارلیمنٹ نے اسرائیلی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر اہم قدم اٹھالیا

?️ 27 مئی 2021تل ابیب (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کے خلاف جہاں دنیا

طالبان کا شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کا مطالبہ

?️ 2 فروری 2026 سچ خبریں:  کابل کے ماسکو میں سفیر گل حسن نے خبر

ایشیائی میڈیا میں قائد انقلاب اور صدر کے نوروز پیغام کی عکاسی/ اتحاد اور تناؤ میں کمی پر زور

?️ 21 مارچ 2026سچ خبریں: سال 1405 ہجری کے آغاز اور نوروز کے قدیم تہوار

توانائی، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی بدستور بلند سطح پر برقرار

?️ 16 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قلیل مدتی مہنگائی میں 14 ستمبر کو ختم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے