?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخ میں ظالمانہ اضافہ مکمل طور پر مسترد کر دیااور فی یونٹ قیمت کو کم از کم اپریل 2022 کی سطح پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایک بیان میں ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ موجودہ مینڈیٹ چور حکومت ہرلحاظ سے عوام دشمن حکومت ہے جسے ہر دوسرا حکومتی اقدام ثابت کر رہا ہے، بجلی کی بنیادی قیمت میں ہوشربا اضافے سے نہ صرف عوام کی قوت خرید متاثر ہو گی بلکہ گھریلو معیشت کا جنازہ نکل جائے گا۔
ایک بیان میں ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ سے محروم اقتدار پر قابض حکمرانوں کا ہدف عوام، متوسط طبقہ اور تنخواہ دار طبقہ ہے، عوام کو 8 فروری کو ظلم اور وحشت کے راج کو مسترد اور عمران خان اور ان کی جماعت کوووٹ کے ذریعے منتخب کرنے کی سزا دی جا رہی ہے، ایک جانب عوام دشمن ظالمانہ بجٹ اور اس پر بجلی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کیساتھ عوام کا معاشی قتل عام کیا جا رہا ہے۔
ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ اس سے پہلے مینڈیٹ چور نااہل حکومت نے کسانوں کو نشانہ ستم بنا کر دیہی معیشت کی تباہی کی بنیاد رکھی، اب وفاقی حکومت کے تضادات اور نقائص سے بھرپور بجٹ کے نتیجے میں آنے والا مہنگائی کا طوفان عوام سے لے کر کاروباری طبقے تک سب کو اپنی لپیٹ میں لے گا، بجلی کی بنیادی قیمت میں اضافے کو مکمل طور پر مسترد کرتے اور فی یونٹ قیمت کو کم از کم اپریل 2022 کی سطح پر لانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
عالیہ بھٹ ہمیشہ فلم میں اداکاری نہیں کریں گی
?️ 13 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے اگلے 10
فروری
اسرائیلی وزراء کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں: جرمنی
?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: جرمنی کے وزیر خارجہ نے نیتن یاہو کی کابینہ کے انتہا
ستمبر
دنیا میں بھوک سے مرنے والوں کی تعداد
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے اداروں کے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق
جولائی
ملک میں سب کو عدل و انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے، وزیراعظم
?️ 5 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں آئین و قانون
مئی
غزہ کے مریض اور زخمی آہستہ آہستہ موت کے شکار
?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں اسرائیلی ریاست کی نسل کشی اور ظالمانہ
نومبر
قومی سلامتی کو لاحق خطرات کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر
?️ 8 جنوری 2026راولپنڈی (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ
جنوری
یوکرین کو 457.5 ملین ڈالر کی نئی امریکی امداد
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے پیر کو اعلان کیا
ستمبر
خواجہ آصف کا عدالتوں کو پیغام
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وہ عدالتوں کا احترام
جولائی