اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ، اضافی ناکے لگ گئے

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے اضافی ناکے لگا دیئے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے سرچ آپریشن کے باعث اڈیالہ جیل کی جانب جانے والے راستوں پر کنٹینرز کھڑے کردیئے ہیں۔

پولیس نے پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان کی گاڑی کو بھی جیل سے 2 کلومیٹر دُور روک لیا، اس دوران علیمہ خان نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے عدالتی احکامات بھی دکھائے، تاہم آپریشن کے دوران سڑک سے گزرنے والی تمام گاڑیوں کو تلاشی کے بعد ہی جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اچانک 10 دن کیلئے مُلتوی کردی گئی ہے، توشہ خانہ 2 کیس کی جیل مین ہونے والی سماعت ملتوی کیے جانے سے متعلق عدالتی عملے نے عمران خان کے وکلاء کو آگاہ کیا اور کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی گئی، اس حوالے سے وکیل خالد یوسف نے کہا کہ توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں مقرر تھی، عدالتی عملے نے فون پر بتایا سماعت نہیں ہوگی، توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی 27 فروری تک ملتوی کردی گئی ہے۔

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جمعہ 15 فروری کو 26 فروری تک ملتوی ہوئی تھی تو اب توشہ خانہ ٹو کیس کی جو سماعت جو آج 17 فروری ہونا تھی وہ بھی بغیر سماعت 27 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے، یوں آئندہ 10 دن اڈیالہ جیل میں کوئی سماعت نہیں ہوگی اور معمول سے ہٹ کر طویل تاریخ پڑی ہے۔

سماعت غیرمعمولی انداز میں ملتوی ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے وکیل فیصل فرید چوہدری نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ میں اچانک سماعت ملتوی کیے جانے پہ شکوک و شبہات کا شکار ہو گیا ہوں، عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت و سلامتی کے بارے میں فکر مند ہوں کیوں کہ پچھلی دفعہ اس طرح کی پابندیوں کے دوران عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا گیا تھا، غیر انسانی سلوک روا رکھا گیا، حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں فوری طور پر وکلاء اور خاندان کے افراد کی ملاقات بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے کروائی جائے، عمران خان اور بشریٰ بی بی سے فوری ملاقات کروائی جائے تاکہ ان کی صحت و سلامتی سے متعلق عوام کو آگاہ کیا جا سکے۔

مشہور خبریں۔

جماعت اسلامی لاہور کا یکجہتی فلسطین مارچ کا اہتمام

?️ 23 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں)قبلہ اؤل مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فورسز کی قتل و غارت

فیصلوں پر عمل درآمد نہ ہونے سے عدالتوں کا وجود خطرے میں پڑجاتا ہے، جسٹس اطہر من اللہ

?️ 19 جنوری 2025لاہور: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے

ای وی ایم کیلئے باقاعدہ آگاہی مہم چلائی جائے گی

?️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے

موسم سرما میں 6 ملین برطانوی شہریوں کی بجلی بند ہونے کا خدشہ

?️ 31 مئی 2022سچ خبریںایک برطانوی سرکاری دستاویزاتی رپورٹ کے مطابق اگر روس سے یورپ

خوراک کی کمی نہیں تو پھر مرغی کی قیمت میں اضافہ کیوں؟ وزیراعظم کا برہمی کا اظہار

?️ 28 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک سے

ممتاز اسرائیلی ربی: نیتن یاہو ملحد ہیں اور ان پر بھروسہ نہیں کیا جانا چاہیے

?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: ربی یتزاک یوزف، جو پہلے سیفرڈک یہودیوں کے چیف ربی

صہیونی نمائندے نے عوام سے نیتن یاہو کے خلاف احتجاج کرنے کی اپیل کی

?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی پارلیمنٹ کے رکن اور یش عتید پارٹی سے تعلق رکھنے

فلسطینیوں کی نسل کشی کن کے اشاروں پر ہو رہی ہے؟ عمران خان کیا کہتے ہیں؟

?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے فلسطینیوں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے