?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس (آج) تعطیل کے روز یعنی اتوار کو طلب کیا گیا ہے جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ کیا پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو فنڈز جاری کیے جائیں یا سپریم کورٹ کے احکامات سے کھلم کھلا انحراف کیا جائے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ڈان کو بتایا کہ اجلاس لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ موجودہ مسائل پر ایک اہم ملاقات ہے، تاہم اس کا ایجنڈا ابھی تک جاری نہیں کیا گیا لیکن اجلاس میں ’اہم فیصلے‘ کیے جا سکتے ہیں۔ کابینہ کے بیشتر ارکان ویڈیو لنک کے ذریعے بحث میں حصہ لیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے خود کو مسلم لیگ (ن) کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے مستعفی ہونے کے مطالبے سے علیحدہ کر لیا ہے۔
تاہم ذرائع کے مطابق پارٹی آخری لمحات میں اپنے مؤقف پر نظرثانی کر سکتی ہے کہ کیا پنجاب انتخابات پر سپریم کورٹ کے حکم کو مسترد کرنے کے اپنے سینئر اتحادی پارٹنر کے فیصلے کی حمایت کرنی چاہیے یا نہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے ایک اندرونی نے ڈان کو بتایا کہ ملاقات کے دوران پنجاب کے انتخابات کے لیے فنڈز کا اجرا، صدر ڈاکٹر عارف علوی کا سپریم کورٹ بل واپس کرنے کا فیصلہ اور الیکشن کیس میں جسٹس اطہر من اللہ کا عدالتی نوٹ، جسے مسلم لیگ (ن) پوری طرح اپنے مؤقف کے حق میں دیکھتی ہے، زیر بحث آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ شریف برادران چیف جسٹس کی زیر قیادت تین رکنی بینچ کے صوبے میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے کے موڈ میں ہیں اور اس میں کوئی راز کی بات نہیں ہے۔
نواز شریف ہوں، شہباز شریف یا مریم نواز سب نے یک آواز ہو کر تین بینچ کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے اور پارلیمنٹ بھی مسلم لیگ (ن) کے مؤقف کے پیچھے کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی بھی اس بات پر متفق ہے، اتوار کے اجلاس میں وزیراعظم اور کابینہ اعلان کریں گے کہ 14 مئی کے انتخابات کے لیے فنڈز نہیں ہیں۔
ذرائع نے مزید کہا کہ ’دیکھتے ہیں کہ پیر کو سپریم کورٹ کیا کارروائی کرتی ہے، ہمیں کوئی پرواہ نہیں، مسلم لیگ (ن) شدت سے ایک بیانیے کی تلاش میں ہے اور یہ انحراف اسے ایک ایسا بیانیہ بنانے میں مدد کرے گا جس کے ساتھ وہ انتخابات میں جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ’ اجلاس میں سپریم کورٹ کے اختیارات کو ختم کرنے کے لیے پارلیمنٹ کی جانب سے مزید قانون سازی پر بھی تبادلہ خیال کیا جا سکتا ہے۔’
اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے بھی اس بات کا کوئی اشارہ نہیں دیا تھا کہ حکومت پنجاب انتخابات کے لیے ای سی پی کو فنڈز جاری کرے گی۔
انہوں نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کا وفاقی حکومت کو 10 اپریل تک پنجاب میں انتخابات کے لیے 21 ارب روپے دینے کا حکم ہے، بلاشبہ اس حوالے سے وزارت خزانہ اور کابینہ کی اہم ذمہ داری ہے اور میں اس کا حصہ ہوں لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی وزارت 10 اپریل تک کتنی رقم جاری کرے گی۔
مریم نواز پہلے ہی اعلان کر چکی ہیں کہ پارٹی نااہلی کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل قرار دیا تھا اور اگر وہ وزیر اعظم شہباز کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرتی ہے تو ہمیں کوئی پرواہ نہیں کیونکہ ہم نے پنجاب انتخابات پر تین رکنی بینچ کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے جو حقیقت میں 4/3 تھا‘۔


مشہور خبریں۔
کورونا کیسز میں اضافے پر این سی او سی کا اظہارِ تشویش
?️ 7 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)نینشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )
جولائی
ہم تیسری عالمی جنگ میں ہیں: اسرائیلی وزیر خارجہ
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:Yediot Aharanot اخبار نے آج منگل کے روز اپنے شمارے میں
جنوری
صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
?️ 8 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صارفین کے لیے گیس
جولائی
شام میں ترکی اور امریکہ کے کارندے آمنے سامنے
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: شام کے صوبہ الحسکہ میں ترکی سے وابستہ نیشنل آرمی
اگست
پاکستان اور ازبکستان نے 573کلومیٹرطویل ریلوے منصوبے کو مکمل کرنے کا معاہدہ کیا
?️ 16 جولائی 2021اسلام اباد(سچ خبریں ) پاکستان اور ازبکستان نے کابل کے راستے مزار
جولائی
فواد چوہدری نے پاکستانی خواتین کے لئے شاندار تحفے کا اعلان کیا
?️ 31 مئی 2021مکوآنہ (سچ خبریں) عمران حکومت کی زبردست پالیسیاں ، وفاقی وزیر سائنس
مئی
کریک ڈاؤن میں تیزی، ایک دن میں ساڑھے 5 ہزار سے زائد تارکین وطن کو افغانستان بھیج دیا گیا
?️ 8 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) غیر قانونی تارکین وطن کی افغانستان واپسی کا
اپریل
نام نہاد اسمبلی انتخابات ایک بھونڈے مذاق کے سوا کچھ نہیں، حریت کانفرنس
?️ 20 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے مودی حکومت کی طرف
ستمبر