ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ایف سی چیک پوسٹ پر فتنہ خوارج کے دہشتگردوں کا حملہ، 10 جوان شہید

?️

ڈی آئی خان: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں زام ایف سی چیک پوسٹ پر فتنہ خوارج کے دہشتگردوں کے حملے میں 10 جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق فتنہ خوارج کے دہشتگردوں نے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے درازندہ میں زام ایف سی چیک پوسٹ پر رات کی تاریکی میں بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، خارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ایف سی کے 10 جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق شہید جوانوں نے جانیں نچھاور کرکے خوارجی دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنایا، شہید ہونے والے ایف سی کے 6 جوانوں کا تعلق جنوبی وزیرستان جبکہ 4 جوانوں کا تعلق ضلع کرک سے تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ شہدا میں نائب صوبیدار محمد جان، نائیک عارف، لانس نائیک سعید الرحمٰن، سپاہی اخونزادہ اور سپاہی حضرت اللہ، سپاہی مشتاق، سپاہی عبدالصمد، سپاہی عمران، سپاہی بصیر اور سپاہی مہتاب نے جام شہادت نوش کیا۔

ترجمان کے مطابق زخمی ایف سی اہلکاروں نائیک حمزہ، سپاہی حسن اور سپاہی صابر ایوب کو علاج کے لیے سی ایم ایچ ہسپتال ڈیرہ اسمٰعیل خان منتقل کردیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ ایف سی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ایف سی دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے اور قیام امن کے لئے پر عزم ہے،شہدا کی عظیم قربانیاں ہمارے غیر متزلزل عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

ادھر، وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ایف سی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ایف سی کے 10 اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہداء کے خاندانوں سےدلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایف سی اور پولیس اہلکاروں نے شہادت کا اعلی مرتبہ پایا، شہدا کی عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ شہدا ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، ملک میں امن کے لیے قیمتی جانیں قربان کرنے والے شہدا کی قربانیوں کا قرض نہیں اتار سکتے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایف سی اور خیبرپختونخوا پولیس کے افسروں اور جوانوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں، قوم ان قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور شہدا ہمارے لیے سرمایہ افتخار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات میانوالی کے علاقے ملاخیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد فتنہ خوارج کے 10دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

مشہور خبریں۔

فرانس میں حالات مزید خراب،انٹرنیٹ پر پابندی

?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں:فرانسیسی میڈیا نے اعلان کیا کہ فرانسیسی وزارت داخلہ نے ملک

لاہور: اسموگ کے سبب تعلیمی ادارے مزید 7 روز بند رکھنے کا حکم

?️ 27 دسمبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کے سبب صوبہ پنجاب کے

جولانی حکومت کا شامی عوام پر ظلم؛ خوف اور غربت میں زندگی گزار رہے ہیں لوگ

?️ 23 جولائی 2025جولانی حکومت کا شامی ساحلی عوام پر ظلم؛ خوف اور غربت میں

صہیونی فوج میں نیا بحران

?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ جنگ کے دوران مزاحمتی گروپوں کے کامیاب حملے نے

کوئی شک نہیں پاکستان میں دہشتگردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ہاتھ ہے، رانا ثنااللہ

?️ 16 مارچ 2025فیصل آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا

سان فرانسسکو میں بڑھتے ہوئے جرائم اور کیلیفورنیا کے بکھرے ہوئے خواب

?️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چند سالوں

کیا صیہونی اندرونی تقسیم خانہ جنگی کا باعث بنے گی؟

?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی کہ نتن یاہو کے دسیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے