الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کا نوٹس

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن نے دونوں صوبوں میں بگڑتی ہوئی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کل سہ پہر3 بجے اجلاس طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں نگران وزیر داخلہ اور سیکریٹری داخلہ کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز شرکت کریں گے۔

الیکشن کمیشن نے کل ہونے والے اجلاس میں انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نمائندوں کو بھی مدعو کیا ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ بلوچستان میں گزشتہ کچھ عرصے سے دہشت گردی کی کارروائیاں جاری ہیں اور گزشتہ روز تحریک انصاف کی ریلی کے دوران دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے تھے۔

اس سے ایک دن قبل بلوچستان کے ضلع بولان میں سیکیورٹی فورسز نے مچھ جیل پر کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا تھا۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ناکام بنانے کے ساتھ ساتھ جوابی کارروائی کر کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک بھی کردیا تھا۔

اسی طرح صوبہ خیبر پختونخوا بھی کچھ عرصے سے بدامنی کا شکار ہے اور دہشت گرد انتخابات میں حصہ لینے والے مختلف امیدواروں پر حملے کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی فورسز کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔

آج خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں نا معلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے قومی اسمبلی کا ایک امیدوار جاں بحق جبکہ 4 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

اس سے قبل 10 جنوری کو خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر لاچی ٹول پلازہ کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے دہشتگردوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

مشہور خبریں۔

بھارت دہشت گردی بند کرکے بامعنی مذاکرات شروع کرے۔ پاکستان

?️ 23 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب صائمہ سلیم

پی ڈی ایم کے پاس اب کوئی حکمت عملی نہیں:پیپلز پارٹی

?️ 19 مارچ 2021اسلام اباد( سچ خبریں) اسمبلیوں سے اجتماعی استعفوں سے متعلق پاکستان پیپلز

عمران خان کے بیانیے سے پہنچنے والے نقصان کے اثرات دہائیوں تک برداشت کرنے پڑیں گے،رانا ثناءاللہ

?️ 7 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ

ٹرین حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 65 ہو گئی

?️ 8 جون 2021سندھ (سچ خبریں) سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی کے قریب

واٹس ایپ اسٹیٹس پر ری ایکشن بٹن کی آزمائش

?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس یعنی

سعودی عدالتی نظام اور حالیہ برسوں کے غیر منصفانہ فیصلوں پر ایک نظر

?️ 14 ستمبر 2021سچ خبریں:سعودی حکومت سے وابستہ انتہا پسند ججوں کی نسل کو پروان

صیہونی حکومت پر ایران کے حملے سے پاکستانی عوام خوش

?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں پر ایران کے میزائل حملے کی وجہ سے دنیا

اسد عمر نے اسمبلیاں توڑنے کی دھمکی دے دی

?️ 1 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے