فلسطینی چیف جسٹس اور امام مسجد اقصیٰ کی سردار محمد یوسف سے ملاقات

فلسطین

?️

لاہور (سچ خبریں) فلسطین کے چیف جسٹس ڈاکٹر محمود صدقی عبدالرحمان الہباش کی سربراہی میں 4 رکنی وفد نے وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے ملاقات کی۔

وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی اہم ملاقات میں امام مسجد اقصیٰ اور امام مسجد ابراہیمی بھی شریک تھے۔ فلسطینی وفد نے پاکستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ملت فلسطین کی حمایت دین، نسل، عقیدہ اور ثقافت سے بالاتر ہو کر ایک انسانی و اخلاقی فریضہ ہے۔

انہوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام اور مقدسات کی پامالی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر حال میں فلسطین کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر غزہ کے مظلوم عوام کیلئے امدادی سامان روانہ کیا جا رہا ہے۔

چیف جسٹس فلسطین ڈاکٹر محمود الہباش نے پاکستان کی مستقل حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جاری مظالم پر عالمی سطح پر مؤثر آواز بلند کرنے پر ہم پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

مشہور خبریں۔

عراق میں نئی سیاسی بحث، کیا محمد شیاع السودانی ایک بار پھر وزیرِاعظم بن سکیں گے؟

?️ 16 نومبر 2025 عراق میں نئی سیاسی بحث، کیا محمد شیاع السودانی ایک بار

کیا صیہونی حکومت فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کر سکے گی؟

?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے باشندوں کی جبری ہجرت کی پالیسی

غزہ میں خوراک کی امداد حاصل کرنے کی کوشش کے دوران 900 فلسطینی شہید

?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے مطابق، 13

امریکہ نے سعودی عرب کو 2.8 بلین ہتھیاروں کی فروخت کی اجازت دی

?️ 25 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو 2.8 بلین ڈالر

ٹرمپ نے بن سلمان کی یمن پر حملے کی درخواست مسترد کردی؛ سعودی ولی عہد کو 2 بار انکار

?️ 11 ستمبر 2026سچ خبریں:ایکسیوس کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ٹرمپ

امریکیوں کا کرسمس کے تحائف کم خریدنے کا اعلان

?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:امریکہ بھر میں متعدد گھرانے، خوردہ فروش اور خیراتی ادارے بڑھتی

سال کے مثبت آغاز کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں آخری کاروباری روز بھی تیزی

?️ 29 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سال 2023 کے آخری کاروباری

طوفان الاقصی کے بعد طوفان رہائی

?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں:قیدیوں کے تبادلہ کے نئے مرحلے میں 2000 سے زائد فلسطینی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے