ٹرمپ نے بن سلمان کی یمن پر حملے کی درخواست مسترد کردی؛ سعودی ولی عہد کو 2 بار انکار

بن سلمان

?️

سچ خبریں:ایکسیوس کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ٹرمپ سے یمنی مجاہدین کے ٹھکانوں پر حملے کی درخواست کی، تاہم امریکی صدر نے دونوں مرتبہ اسے مسترد کردیا۔

امریکی ویب سائٹ ایکسیوس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی یمنی مجاہدین کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی 2 درخواستیں مسترد کردی ہیں۔

ایکسیوس کے مطابق محمد بن سلمان نے گزشتہ روز جمعرات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 2 مرتبہ ٹیلی فون پر بات کی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد نے ان دونوں گفتگو کے دوران امریکی صدر سے یمنی مجاہدین کے خلاف حملہ کرنے کی درخواست کی، تاہم ٹرمپ نے دونوں مرتبہ اس درخواست سے اتفاق نہیں کیا۔

اسی دوران امریکی سینٹ کام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے جمعرات کو ہنگامی رابطہ کاری اور مشاورت کے لیے سعودی دارالحکومت ریاض کا دورہ کیا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی نیوز نیٹ ورک سی این این نے اس سے قبل سعودی امور سے باخبر ایک ذریعے کے حوالے سے انکشاف کیا تھا کہ سعودی عرب نے یمن پر حملے کے لیے اپنی جنگی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے اور اپنے اتحادیوں کو بھی ان منصوبوں سے آگاہ کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی سفارت کاروں نے اگست میں امریکی سینیٹرز کو بتایا تھا کہ انصار اللہ کے ساتھ سیاسی رابطے کے تمام ذرائع ختم ہوچکے ہیں۔ سعودی حکام نے واشنگٹن سے ان حملوں کی حمایت کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب ان دیگر ممالک کو بھی یمن کی جنگ میں شامل کرنے کی کوشش کررہا ہے جو ایران کے خلاف امریکہ کے ساتھ جنگ میں شامل ہونے کے حوالے سے تذبذب کا شکار تھے۔

مشہور خبریں۔

افغانستان میں دہشت گردی کے خطرات اب بھی موجود ہیں:اقوم متحدہ میں ایران کی نائب سفیر

?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں ایران کی نائب سفیر نے افغانستان کے اثاثوں

یمن کی صیہونی مخالف کارروائیاں جاری

?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں:یمنی مسلح فوج غزہ کے خلاف جارحیت بند ہونے اور اس

دنیا میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوتا جا رہا ہے: سردارمسعود

?️ 15 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا

پاکستان نے امریکا سے افغان پناہ گزینوں کی آبادکاری کی پالیسی پر وضاحت مانگ لی

?️ 1 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے امریکا سے دیگر ممالک میں موجود

آئینی ترمیم کیلئے کہا گیا اتوار کو ہی کرنی ہے ورنہ پیر کو آسمان گر جائے گا، مولانا فضل الرحمٰن

?️ 3 اکتوبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف)

10 سال کے بعد 2025 کا ماہ رمضان اسٹاک ایکسچینج کیلئے بہترین ثابت ہوا ، رپورٹ

?️ 30 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 2015 کےبعد سے اس ماہ رمضان میں اسٹاک

صدر، وزیراعظم کا پلازہ آتشزدگی پر اظہارِ افسوس، متاثرین کی ہر ممکن امداد کا حکم

?️ 18 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف

فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان جھڑپیں 

?️ 11 اگست 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ مغربی نابلس میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے