?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) انسدادِ دہشتگردی عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو الیکشن کے لیے پولنگ ایجنٹ مقرر کرنے کے کاغذات پر دستخط کی اجازت دے دی، سابق وزیر کا کہنا تھا کہ انہیں انتخابی مہم کا موقع دیا جائے، انہیں جیل میں موت کی کوٹھری میں رکھا گیا ہے۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی کی انتظامیہ کے خلاف شیخ رشید کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔
توہینِ عدالت کی درخواست شیخ رشید کے وکیل سردار شہباز نے دائر کر رکھی ہے، کیس کے سلسلے میں پولیس نے سابق وزیر کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔
سماعت کے دوران اڈیالہ جیل سپرنٹینڈنٹ اسد وڑائچ اے ٹی سی کورٹ پیش ہوئے جس پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا، عدالت کا کہنا تھا کہ آپ میرے حکم پر عملدرآمد نہیں کرتے۔
جس پر پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ سیکورٹی خدشات کے نام پر شیخ رشید کو پیش کرنے سے نہیں روکا گیا ہے، عدالت نے کہا کہ آئندہ جو بھی حکم دیا جائے اس پر سختی سے عملدرآمد ہونا چاہیے۔
شیخ رشید کی جانب سب سے سردار عبدالرزاق ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جس کے بعد شیخ رشید نے عدالت سے باہر نکل کر اپنے انتخابی حلقے کے لوگوں سے بات کرنے کی اجازت کی استدعا کی۔
شیخ رشید نے کہا کہ میں این اے 56 سے امیدوار ہوں مگر جیل سے الیکشن لڑ رہا ہوں، مجھے انتخابی مہم کا موقع دیا جانا چاہیے۔
وکیل سردار عبد الرزاق نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بی کلاس و دیگر سہولیات فراہم نہیں کی
جس پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ آئی جی جیل خانہ جات کی منظوری آگئی ہے، انہیں آج ہی بی کلاس ودیگر سہولیات دے دیں گے۔
جس پر شیخ رشید کاکہنا تھا کہ مجھے جیل میں موت کی کوٹھری میں رکھا گیا جہاں سورج بھی نظر نہیں آتا، مجھے کسی سے ملنے نہیں دیا جارہا۔
جس پر عدالت نے کہا کہ حوالاتی و قیدی کو آپس میں ملنے دیا جائے تنہائی میں تو قید ہوتی ہے۔
عدالت نے شیخ رشید کو الیکشن کے لیے پولنگ ایجنٹ مقرر کرنے کے کاغذات پر دستخط کی اجازت دے دی جس کے بعد سابق وزیر داخلہ نے پولنگ ایجنٹس کی نامزدگی کے کاغذات پر دستخط کر دیے۔
سماعت آئندہ ماہ 6 فروری تک ملتوی کردی گئی جبکہ عدالت نے شیخ رشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کا حکم بھی دیا، سردار عبدالرازق ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ 3 فروری کو شیخ رشید کی ضمانت کی درخواست پر بحث ہوگی۔


مشہور خبریں۔
سیاسی جمود سے بچتے ہوئے نئی حکومت کی تشکیل میں کلیدی کردار
?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں: مسرور بارزانی، عراقی کردستان کے علاقائی حکومت کے وزیر اعظم نے
نومبر
خواجہ آصف نے میرے دادا کا نام لے کر غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کیے، عمر ایوب
?️ 14 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب
مئی
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے
جولائی
یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید پاکستان پہنچ گئے، پروقار استقبال، گارڈ آف آنر پیش
?️ 26 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب
دسمبر
مجھے یقین ہے کہ ایرانی بات کرنا چاہتے ہیں: ٹرمپ
?️ 18 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج اپنی تقریر میں کہا کہ
اپریل
1947 سے لیکر کر آج تک کسی منتخب وزیر اعظم نے اپنی 5 سالہ مدت پوری نہیں کی
?️ 10 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) 1947 میں ملک کے معرض وجود میں آنے کے
اپریل
ایک اور قانونی ڈیڈلائن پوری کرنے میں الیکشن کمیشن کی ناکامی کا امکان
?️ 22 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن آف
فروری
ہیومن رائٹس واچ: ٹرمپ کے منصوبے میں غزہ میں اسرائیلی جرائم کا کوئی ذکر نہیں ہے
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: بھوک غزہ کے لوگوں کے خلاف صہیونی ہتھیار ہے، ہیومن
اکتوبر