?️
لاہور: (سچ خبریں) اسپیشل برانچ کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی رپورٹ کے بعد زمان پارک کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر معمول سے ہٹ کر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف کی رہائش گاہ کے باہر اسپیشل برانچ اور پولیس حکام بھی موجود ہیں،جبکہ رہائش گاہ کی جانب غیر متعلقہ گاڑیوں اور افراد کے جانے پر پابندی ہے۔
سابق وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے ارد گرد سکیورٹی کے خفیہ آلات بھی نصب کر دئیے گئے ہیں اور تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی وزراء کی آمد دی گئی لسٹ سے مشروط ہے۔ یاد رہے اسپیشل برانچ نے رپورٹ دی تھی کہ عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملہ ہو سکتا ہے۔
قبل ازیں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دونوں بیٹے قاسم خان اور سلیمان خان لاہور پہنچے،مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ نے دونوں کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔
قاسم اور سلیمان زمان پارک میں والد کی رہائشگاہ پہنچے جہاں پر انہوں نے عمران خان سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ذرائع کے مطابق قاسم اور سلیمان نے والد سے کہا کہ آپ پر حملے کی خبر نے ہمیں پریشان کر دیا تھا۔ جس پر عمران خان نے بیٹوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالٰی کا شکر ہے اس نے حملے سے بچایا۔ جبکہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی خبر جب ان کے دونوں بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان کو پہنچی تو پاکستان جانا چاہتے تھے لیکن جب ان کا عمران خان سے رابطہ ہوا تو انہوں نے آنے سے منع کر دیا،دونوں بیٹے اب اپنے باپ پر ہونے والے حملے سے بہت پریشان اور غمزدہ تھے۔
عمران خان نے انہیں تسلی دی کہ وہ جلد ٹھیک ہوجائیں گے۔کچھ دیر گفتگو کرنے کے بعد دونوں بیٹوں نے یہ کہہ کر فون رکھ دیا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے۔یہ الفاظ سن کر عمران خان نے انہیں کچھ نصیحتیں بھی کیں۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم عمران خان اور ولی عہد ابوظہبی میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے
?️ 31 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اور ولی عہد ابوظہبی میں
مئی
پاکستان بھی عالمی ادارہ خوراک کے مختلف منصوبوں سے مستفید ہو رہاہے
?️ 26 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان سے اقوام متحدہ کے ورلڈ
اگست
اسمارٹ ڈیوائسز کی لائٹ نیند میں خلل نہیں ڈالتی، تحقیق
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں: ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ موبائل و
جنوری
ترکی ہمارا چوتھا اہم تجارتی شریک ہے: تل ابیب
?️ 6 جولائی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی اقتصادیات اور صنعت کے وزیر اورنا بریبائی
جولائی
صیہونی شہری کیا چاہتے ہیں؟ ایک سروے
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: حالیہ سروے میں صہیونی عوام کی رائے سامنے آئی ہے
ستمبر
ٹرمپ کی خارجہ پالیسی ٹیم میں تبدیلیاں؛ والٹز کا زوال اور حاشیے سے روبیو کا عروج
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: مارکو روبیو، جو اب ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں سیکریٹری
مئی
حماس کا اسرائیل کے خطرناک منصوبوں پر انتباہ
?️ 22 دسمبر 2025سچ خبریں:حماس نے اسرائیل کے ایک 13 منزلہ عمارت مسمار کرنے کو
دسمبر
کیا غزہ پر دوبارہ حملہ ہوگا ؟
?️ 4 مارچ 2025سچ خبریں: یونی بین میناچم نے اس حوالے سے اپنی ویب سائٹ
مارچ