مصطفٰی نواز کھوکھر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے مصطفٰی نواز کھوکھر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے،انہوں نے اپنے استعفٰی چیئرمین سینٹ کو جمع کرا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مصطفٰی نواز کھوکھر نے لکھا کہ فاروق ایچ نائیک کی ہدایت پر استعفٰی پیش کر رہا ہوں،مصطفٰی نواز کھوکھر نے کہا کہ میں اپنے استعفٰی باضابطور پر پیش کر رہا ہوں،میں پارٹی کی جانب سے مثبت ردعمل اور حمایت پر شکر گزار ہوں،سوچا نہیں تھا کہ پارٹی ایسے سپورٹ کرے گی۔

لوگ میرے سیاسی مستقبل کے بارے میں قیاس آرائیاں کر رہے ہیں،واضح طور پر بتا دوں کہ میں کسی سیاسی پارٹی میں شامل نہیں ہو رہا۔ مصطفٰی نواز کھوکھر2018 میں پیپلز پارٹی کی نشست پر سندھ سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کےرہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سینیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ آج پارٹی کے سینیر لیڈر سے ملاقات ہوئی۔مجھے بتایا گیا پارٹی قیادت میرے سیاسی موقف سے خوش نہیں ہے۔ مجھے بتایا گیا کہ پارٹی میرا استعفیٰ چاہتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے بخوشی استعفیٰ دینے پر رضامندی ظاہر کی۔مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ سندھ سے سینیٹ کی نشست دینے پر پارٹی کی قیادت کا مشکور ہوں۔اختلافات کو ایک طرف کرتے ہوئے ان کے ساتھ شاندار سفر رہا،میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔

بطور سیاسی کارکن میں مفاد عامہ کے معاملات پر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے اپنے حق کی قدر کرتا ہوں۔ مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ چئیرمین سینیٹ کو باضابطہ طور پر استعفیٰ پیش کروں گا۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے حال ہی میں ایک پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ میری ذاتی ویڈیوز بنا کر اہلخانہ کو بھیجی گئیں۔اعظم سواتی کی پریس کانفرنس پر مصطفی نواز کھوکھر نے سخت ردعمل دیا تھا۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی صاحب کا یہ کلپ چیئرمین سینیٹ اور تمام پارلیمان کے منہ پر طمانچہ ہے۔

مشہور خبریں۔

ججز اور عدلیہ کو تنقید سے ڈر نہیں کیونکہ تنقید سے اصلا ح ہوتی ہے،اطہر من اللہ

?️ 2 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کا

جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر مؤثر ادارہ جاتی ردعمل پر اتفاق

?️ 13 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت نیشنل جوڈیشل

حماس کا العربیہ کے جعلی دعووں پر شدید ردعمل

?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: سعودی میڈیا نیٹ ورکس کا صیہونی ریژیم کے ہم نوا

پنجاب: سیلاب سے 1692 موضع جات زیر آب، لاکھوں افراد متاثر، اموات 25 ہوگئیں

?️ 29 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے

غزہ میں جنگ بندی نے اسرائیلی فوج کو اپنی لپیٹ میں لیا: فلسطینی

?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: سیاسی تجزیہ نگار توفیق طعمہ نے اس بات پر زور دیا

پاکستان میں غیرقانونی طور رہائش پذیر افراد کو یکم نومبر تک ملک چھوڑنے کا حکم

?️ 3 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ

سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 35 خوارج ہلاک، 12 جوان شہید

?️ 13 ستمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز نے 10 سے 13 ستمبر کے دوران

او آئی سی اجلاس،مصر اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ  علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

?️ 21 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کونسل کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے