بھارت میں مسلمان شہری پر تشدد کرنے والے ہندوؤں کے خلاف ٹوئٹس کرنے پر اداکارہ کے خلاف شکایت درج کرا دی گئی

بھارت میں مسلمان شہری پر تشدد کرنے والے ہندوؤں کے خلاف ٹوئٹس کرنے پر اداکارہ کے خلاف شکایت درج کرا دی گئی

?️

نئی دہلی (سچ خبریں)  بھارت میں آئے دن مسلمانوں کے خلاف ظلم و تشدد میں شدید اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اب تو انتہا یہ ہوگئی ہے کہ اگر کوئی مسلمانوں کے حق میں آواز بھی اٹھاتا ہے تو اس کے خلاف کیس درج کرلیا جاتا ہے اور بھارتی حکومت کی جانب سے اسے دھمکیاں دی جاتی ہیں، اسی طرح کا ایک واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک بزرگ مسلمان شہری پر تشدد کرنے والے ہندوؤں کے خلاف ٹوئٹس کرنے پر اداکارہ کے خلاف شکایت درج کرا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں بزرگ مسلمان شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زبردستی داڑھی کاٹنے والے افراد کے خلاف ٹوئٹس کرنے پر اداکارہ سوارا بھاسکر کے خلاف شکایت درج کرادی گئی۔

بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق غازی آباد حملے کی ویڈیو سے متعلق ٹوئٹس کرنے پر اداکارہ سوارا بھاسکر، ارفعہ خانم شیروانی، ٹوئٹر انڈیا کے آصف خان اور ٹوئٹر انڈیا کے سربراہ منیش مہیشوری کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے، یہ شکایت دہلی کے تلک مارگ پولیس اسٹیشن میں ایڈووکیٹ امیت اچاریا نے درج کرائی۔

اس شکایت پر ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں کی گئی جبکہ دہلی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کو درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ سوارا بھاسکر، صحافی ارفعہ خانم اور آصف نامی شخص نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹس کے ذریعے شہریوں میں نفرت پھیلانے کے لیے پروپیگنڈا شروع کیا، سوارا بھاسکر نے اس واقعے کی مذمت کرتےہوئے کہا تھا کہ میں شرمندہ ہوں کہ ہمارے دیوتاؤں کے نام پر کیا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ بھارت اور بیرون ملک مقیم ہندو جو چاہتے ہیں کہ ہر مسلمان اسلام کے نام پر دہشت گردی کی مستقل مذمت کرے تو کیا اب جب ہمارے دیوتاؤں اور مذہب کو اس ظلم کا جواز پیش کرنے کے لیے غلط طریقے سے استعمال کیا جارہا ہے تو آپ چپ کیوں ہیں.

اس حوالے سے شکایت کے متن میں کہا گیا کہ بھارت میں ٹوئٹر کے سربراہ منیش مہیشوری نے یہ جانتے ہوئے بھی کہ اس واقعے میں کسی قسم کا فرقہ وارارنہ عنصر شامل نہیں تھا،جھوٹ پر مبنی ان ٹوئٹس کو ہٹانے کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی۔

اترپردیش پولیس کی جانب سے درج کیے گئے مقدمے میں واقعے سے متعلق گمراہ کن مواد نہ ہٹانے پر ٹوئٹر کو قصوروار ٹھہرایا گیا ہے، ٹوئٹر پر کو فساد برپا کرنے، دشمنی مجرمانہ سازش کے فروغ کے الزامات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز ایک ایف آئی آر میں ٹوئٹر، ٹویٹر کمیونیکیشنز انڈیا اور نیوز ویب سائٹ دی وائر، صحافی محمد زبیر اور رانا ایوب، کانگریس کی رہنما شمع محمد، سلمان نظامی، مسکور عثمانی اور مصنف صبا نقوی کو بھی اسی کیس میں نامزد کیا گیا تھا۔

ٹوئٹر اور مذکورہ تمام صارفین پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کی وجہ سے مقدمہ درج کیا گیا جس میں ایک بزرگ مسلمان شخص کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ انہیں مارا پیٹا گیا اور زبردستی جے شری رام اور وندے ماترم کے نعرے لگوائے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ ان افراد نے معاملے کی تصدیق نہیں کی اور امن کو متاثر کرن اور مذہبی گروہوں کے مابین تفریق پیدا کرنے کے ارادے سے اسے فرقہ وارانہ زاویے سے آن لائن شیئر کیا’۔

خیال رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ بلند شہر سے تعلق رکھنے والے 72سالہ عبدالصمد سیفی انتقال کی تعزیت اور اپنی بھتیجی سے ملنے کے لیے غازی آباد گئے تھے جہاں انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ان کی داڑھی بھی کاٹ دی گئی تھی۔

اس واقعے کو ایک ہفتہ سے زائد گزرنے کے بعد پیر کو واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں تکلیف دہ واقعے کی روداد سناتے ہوئے دیکھا گیا تھا اور اس ویڈیو پر عوام کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی حکومت اور پولیس سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

https://youtu.be/eO_ZZMF8mHo

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان نےتشدد کے بعد میری ویڈیو بناتے ہوئے کہا تھاکہ ہم مسلمانوں کے ساتھ ایسا کرتے ہیں، تمام مسلمانوں کو اس سے ایک پیغام جائے گا اور چار گھنٹے تک تشدد کرنے کے بعد مجھے چھوڑ دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

حیفا میں بجلی کی خرابی کی وجہ سے درجنوں دھماکے

?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی خبر رساں ذرائع اور مقبوضہ علاقوں کے مکینوں کے

شہریار آفریدی کو ڈیتھ سیل میں رکھنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا توہین عدالت کی کارروائی کا انتباہ

?️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود پی

آبنائے ہرمز کی سلامتی سے متعلق ٹرمپ کے بیان کا عالمی سطح پر مذاق؛ ایکس پر شدید ردعمل

?️ 14 جولائی 2026سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کہ مشرق وسطیٰ کے امیر ممالک

کیا عمران خان نے اعتراف کیا تھا یا بیانیہ بنایا گیا ہے؟ عمران خان کی زبانی

?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے

کینین پیتھالوجسٹ نے ارشد شریف پر موت سے قبل تشدد کا دعویٰ مسترد کردیا

?️ 14 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) کینیا کے ایک کنسلٹنٹ پیتھالوجسٹ نے پاکستانی صحافی ارشد

ترکی نے چین اور فرانس سے منسلک جاسوسی نیٹ ورکس کا انکشاف کیا

?️ 21 فروری 2024سچ خبریں:ترک میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے فرانس کے

کورونا کی چوتھی لہر سے مزید کچھ افراد جان کی بازی ہار گئے

?️ 2 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر جاری

بھارت نے پاکستان کے ساتھ حالیہ جھڑپ میں متعدد لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کی تصدیق کی ہے

?️ 1 جون 2025سچ خبریں: ہندوستانی فوج کے چیف آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے