اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوسوں پر پابندی

پنجاب پولیس

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے مطابق دفعہ 144 کے تحت کسی بھی قسم کے احتجاج یا جلسے جلوس کی ہرگز اجازت نہیں، کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے انعقاد پر قانون فی الفور حرکت میں آئے گا۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر پنڈی حسن وقار چیمہ نے ضلع راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کردی، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ یکم سے 3 دسمبرتک ہوگا اورراولپنڈی میں ہرقسم کے اجتماع، ریلی، جلسے جلوس پر پابندی عائد رہے گی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کوہائی الرٹ کردیا گیا اور پولیس سمیت تمام ادارے باہمی تعاون سے امن وامان یقینی بنائیں گے، دفعہ 144 کیخلاف ورزی پرقانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر اعلان کیا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے احتجاج کریں گے پھراڈیالہ جیل بھی جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

ہزاروں صیہونیوں کی معلومات ہیکرز کے قبضے میں

?️ 27 نومبر 2022سچ خبریں:صیہونیوں کے متعدد صفحات اور ویب سائٹس ہیک ہونے کی وجہ

ٹرمپ کی جیت پر نیتن یاہو کی خوشی کی وجہ کیا ہے ؟

?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 کی رپورٹ کے

غزہ کے رہائشی اگر بمباری سے نہ مریں تو بھوک سے مر جائیں گے

?️ 18 مئی 2025 سچ خبریں:غزہ میں صیہونی بمباری کے بعد سینکڑوں خاندان لاپتہ ہوچکے

واٹس ایپ کا اب کون سا نیا فیچر آنے والا ہے؟

?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس

ای سی سی کا چینی، سبزیوں اور خوردنی تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار

?️ 4 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) مہنگائی کی شرح 9 سال کی کم

ایران کی امریکی بحری جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے کی ایک اور کوشش: وال اسٹریٹ جرنل

?️ 9 ستمبر 2026سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایران نے پیر کے روز امریکی

سلامتی کونسل صیہونی جنگی جرائم میں شریک، عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی

?️ 26 جولائی 2025 سچ خبریں:غزہ میں صیہونی نسل‌کشی کے خلاف اقوام متحدہ کی خاموشی

افغانستان کے بارے میں سلامتی کونسل کا اجلاس

?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کے دفتر (یو این اے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے