جیل کی ملاقات مشاورت کیلئے ہوتی ہے، اداروں کیخلاف سازشوں کیلئے نہیں۔ عطا تارڑ

عطا تارڑ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جیل میں ملاقات ملکی اداروں کے خلاف سازشوں کے لیے نہیں قانونی امور پر مشاورت کے لیے ہوتی ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ جیل کی ملاقات صرف قانونی مشاورت کے لیے ہوتی ہے، جیل کی ملاقات اس لیے نہیں ہوتی کہ ادارے کو بدنام کرو۔ عطا تارڑ نے کہا کہ جیل کی ملاقات اس لیے نہیں ہوتی کہ شہدا کی تضحیک کی جائے، غیرقانونی مطالبہ کریں گے تو وہ کبھی پورا نہیں ہوگا، غیرقانونی ڈیمانڈ کبھی پوری نہیں ہوگی۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی دورمیں سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، بانی پی ٹی آئی دورہ امریکا میں کہتے رہے کہ میں جیلوں میں ان کے اے سی اتروا دوں گا۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ محمد نوازشریف اور محترمہ بے نظیر نے ملک کے لیے میثاق جمہوریت کیا، میثاق جمہوریت کے بعد ملک میں سیاسی عمل بحال ہوا، ہم نے پی ٹی آئی دور کی تلخیاں برداشت کی ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہزاد اکبر جیسے لوگوں نے تلخیاں پیدا کیں، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے اپنی غلطیوں سے سیکھا، سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مذموم مہم چلائی جاتی ہے۔

مشہور خبریں۔

بھارت کا نیا وزیراعظم کون ہو گا؟

?️ 5 جون 2024سچ خبریں: بھارت کے الیکشن کمیشن نے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (NDA) کی

ملک بھر میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

?️ 4 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  ایک طرف  وفاقی حکومت مہنگائی کنٹرول  کرنے کے

نیتن یاہو میں قتل و غارت کی پالیسی اپنانے کی ہمت نہیں / استقامتی محاذ پہلے سے زیادہ متحد ہے:عطوان

?️ 26 اپریل 2023سچ خبریں:ایک ممتاز عرب تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ آج استقامتی

فوجی جنگ سے اقتصادی جنگ تک؛ ٹرمپ لائن کے آخر تک کیوں پہنچا ؟

?️ 22 اگست 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف غیرمعمولی

ایران کے خلاف غیر ذمہ دارانہ جنگ ختم کی جائے: برلن

?️ 30 اگست 2026سچ خبریں: جرمنی کے وزیر خزانہ لارس کیلینگ بایل نے امریکی صدر

اسرائیل کے بن گوریون ہوائی اڈے پر عراقی مزاحمتی ڈرون حملے

?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں:عراق کی اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے بدھ کے روز 20

’اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی نے واٹس ایپ صارفین کو نشانہ بنایا‘

?️ 1 فروری 2025سچ خبریں: میٹا کی مقبول واٹس ایپ چیٹ سروس کے ایک عہدیدار

عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے گا: گورنرپنجاب

?️ 21 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)پنجاب گورنر چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ اتحادیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے