🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے اداروں کو استعمال کر کے اعتماد کا ووٹ لیا جس کی کوئی اخلاقی، آئینی اور قانونی حیثیت نہیں انہوں نے مسلم لیگ ن کے سینیر رہنما کے ساتھ ہونے والی بدتمیزی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آپ دو تھپڑ ماریں گے ہم دس تھپڑ ماریں گے۔
مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی اجلاس کے بعد شاہد خاقان عباسی کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آج کے اجلاس میں پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کے بارے میں مشاورت ہوئی اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ لندن سے میاں نواز شریف اس اجلاس کی صدارت کررہے تھے کراچی میں جو نشست خالی ہوئی ہے اس کے امیدوار کے متعلق بھی بات ہوئی۔
مریم نواز نے کہا کہ کل جو مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے ساتھ طوفان بدتمیزی ہوا اس پر پارٹی کی طرف سے غصے کا اظہار کیا گیا، سب کا اتفاق ہے کہ کل جس طرح دھونس اور زبردستی سے اعتماد کا ووٹ لیا گیا اس کی نہ کوئی قانونی حیثیت ہے اور نہ ہی اخلاقی حیثیت۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو بینرز انہوں نے کل اٹھائے تھے ان پر الیکشن کمیشن کو ننگی گالیاں لکھی ہوئی تھیں وہ قابل شرم ہیں، ہمارے پارٹی قائدین پر تشدد کسی صورت قابل معافی نہیں، مسلم لیگ (ن) کو جو بھاشن دیتے ہیں وہ اپنے پاس رکھیں، کل مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے بدتمیزی کی انتہا کی گئی، آپ دو تھپڑ ماریں گے ہم دس تھپڑ ماریں گے، ہماری سینئر قیادت پر حملے کی قیمت چکانی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اداروں کو استعمال کر کے وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لیا، وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کی کوئی اخلاقی، آئینی و قانونی حیثیت نہیں، اعتماد کا ووٹ جبر کے زور پر لیا گیا، پارلیمنٹ اجلاس سے قبل حکومتی اراکین کی نگرانی کی گئی، ِحکومت نے ڈرون کیمرے سے اپنے اراکین کی فوٹیج بنائی، پہلی بار کسی جماعت کے سربراہ پر عدم اعتماد کیا گیا۔
مریم نواز نے کہا کہ این اے 249 میں مفتاح اسماعیل ہمارے امیدوار ہوں گے، چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر ہمارا اپنا موقف ہے جو کل پی ڈی ایم میں بتائیں گے۔
مشہور خبریں۔
موڈیز کی رپورٹ میں اسرائیل کی معیشت کو ایک بار پھر تنزلی کا شکار
🗓️ 27 مارچ 2025سچ خبریں: موڈیز کی مالیاتی خدمات کی ایجنسی نے اسرائیل میں بہت
مارچ
ابھیشیک بچن کا اہم اعتراف
🗓️ 10 جولائی 2023سچ خبریں: بالی وڈ میں اداکاری کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے صاحبزادے
جولائی
سعودی اتحاد جنگ بندی پر عمل کرنے کے بجائے وقت ضائع کر رہا ہے:صنعاء
🗓️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے
جولائی
امریکہ میں فاشزم کے عروج کے آثار
🗓️ 20 جولائی 2022سچ خبریں: ایک امریکی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا
جولائی
شاباک کے نئے سربراہ کا انتخاب
🗓️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے اعلان کیا کہ رونین بار
اپریل
عراقی حکومت کی تشکیل کے بارے میں نوری المالکی کا تازہ ترین تبصرہ
🗓️ 4 جولائی 2022سچ خبریں: دوله القانون اتحاد کے سربراہ نوری المالکی نے گزشتہ شب
جولائی
قومی اسمبلی اجلاس: 9 مئی کے شرپسندوں کے خلاف کیسز ملٹری ایکٹ کے تحت چلانے کی قرارداد منظور
🗓️ 12 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی نے 9 مئی کے شرپسندوں کے خلاف
جون
کیلیفورنیا یونیورسٹی کے طلباء کا فلسطین کی حمایت میں اہم کارنامہ
🗓️ 28 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی عوام کی حمایت اور صیہونی حکومت کے جرائم
فروری