?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کامیڈین اداکار عمرشریف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی بیان جاری کیا ہے ان کا کہا ہے کہ عمرشریف بےشمار صلاحیتوں کے مالک تھے، فن کے شعبے میں عمرشریف کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے لیجنڈری کامیڈین اداکار کی وفات پر تعزیتی بیان میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف بےشمار صلاحیتوں کے مالک تھے، عمر شریف فنون لطیفہ میں منفرد مقام رکھتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ فن کے شعبے میں عمرشریف کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ واضح رہے معروف اسٹیج ادکار اور کامیڈین عمر شریف وفات پا گئے۔ معروف ادکار اور کامیڈین عمر شریف انتقال کر گئے۔عمر شریف کو علاج کے لیے امریکا لے جایا جا رہا تھا تاہم طبعیت خراب ہونے پر عمر شریف کو جرمنی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔امریکا پہنچنے سے قبل ہی عمر شریف اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔
عمر شریف کی اہلیہ نے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔ عمر شریف کے انتقال پر معروف سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی جا رہی ہے۔معروف صحافی وسیم بادامی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اداکار عمر شریف کو 28 ستمبر کی دوپہر ایئر ایمبولینس میں کراچی سے امریکا روانہ کیا گیا تھا۔
انہیں لے جانے والی ایئر ایمبولینس نے مختلف ملکوں میں تین اسٹاپ اوور کرنے تھے جن میں سے پہلا اسٹاپ اوور کمپنی کے ہیڈ کوارٹر جرمنی کے نیورمبرگ ایئرپورٹ کا تھا۔ایئر ایمبولینس طیارہ نیورمبرگ پہنچا تو تھکاوٹ اور ہلکے بخار کا کہہ کر عمر شریف کو مقامی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا تھا۔ جس کے اگلے روز ایئر ایمبولینس میں نقص ظاہر کیا گیا۔
عمر شریف اب تک اسی اسپتال میں داخل تھے۔ قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ کراچی سے علاج کے لیے امریکا جانے کے دوران 4 دن سے جرمنی کے اسپتال میں داخل پاکستانی اداکار عمر شریف کی ڈائیلاسز کے دوران صحت بہتر رہی تو آئندہ24 گھنٹوں میں نیورمبرگ سے امریکا روانگی کا امکان ہے۔
امریکا میں عمر شریف کے علاج کے انتظامات کرنے والے ان کے معالج اور پاکستانی اداکارہ ریما خان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب تمام صورتحال میں رابطے میں تھے۔ڈاکٹر طارق شہاب نے اس ضمن میں بتایا کہ جرمنی کے نیورمبرگ سائوتھ اسپتال میں عمر شریف کا بہت خیال رکھا جا رہا ہے۔ اسپتال کے ڈاکٹروں سے رابطے میں ہوں، روزانہ کی بنیاد پر ٹیلی کانفرنس کرتے ہیں تاہم عمر شریف آج جرمنی میں انتقال کر گئے۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آسٹریا روانہ
?️ 15 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف آسٹریا کے چانسلر کرسچیئن اسٹاکر
فروری
آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہونگے، مدت 5 سال، ترمیمی بل منظور
?️ 13 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے
نومبر
مغرب عملی طور پر روس کے خلاف جنگ میں ہے:لاوروف
?️ 15 مارچ 2024سچ خبریں:روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک ٹی وی انٹرویو
مارچ
یحییٰ سنوار کے قتل پر صہیونی حکام کا اتفاق
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: صہیونی حکام یحییٰ سنوارکو 7 اکتوبر کے حملے کا ماسٹر
اگست
نیو ایئر نائٹ پر امن و امان یقینی بنانے کے لئے پنجاب پولیس ہائی الرٹ
?️ 31 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) نیو ایئر نائٹ پر امن و امان یقینی بنانے
دسمبر
برطانوی ادارے بھی غزہ میں قحطی کے ذمہ دار ہیں
?️ 31 جولائی 2025برطانوی ادارے بھی غزہ میں قحطی کے ذمہ دار ہیں لندن کے
جولائی
شہباز شریف خصوصی دعوت پر30 تا 31 اکتوبرتک قطر کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ
?️ 30 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف امیر قطر شیخ تمیم
اکتوبر
بولی وڈ اداکاروں کے ساتھ ملاقات کے وقت سعود کو مداحوں نے گھیر لیا تھا، جویریہ سعود
?️ 14 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ جویریہ سعود نے انکشاف کیا ہے کہ
نومبر