?️
سچ خبریں: ٹوئٹر کے سابق مالک جیک ڈورسی نے انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کے ماہر جے گریبر (Jay Graber) کے ہمراہ ہوبہو ٹوئٹر جیسا اپنا پلیٹ فارم بلیو اسکائی متعارف کرادیا۔
بلیو اسکائی کو آزمائش کے لیے اپریل 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا لیکن اب اسے باضابطہ طور پر تمام صارفین کے لیے پیش کردیا گیا۔
بلیو اسکائی کو متعارف کرانے کا اعلان پلیٹ فارم کے ٹوئٹر پر بنے اکاؤنٹ میں کیا گیا۔
بلیو اسکائی پر اکاؤنٹ بنانے کا مرحلہ انتہائی آسان رکھا گیا ہے، اکاؤنٹ بناتے وقت فون نمبر بھی لیا جاتا ہے، جہاں پر تصدیق کے لیے کوڈ بھیجا جاتا ہے، جسے شامل کرنے کے بعد ہی اکاؤنٹ بنتا ہے۔
بلیو اسکائی کا ہوم اور فیڈ پیج بلکل ٹوئٹر جیسا ہی رکھا گیا ہے اور وہاں ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں، تاہم فوری طور پر ہیش ٹیگز کے ذریعے ٹرینڈز یا مواد کو تلاش نہیں کیا جا سکتا۔
بلیو اسکائی پر بھی نئی پوسٹ کے لیے 300 الفاظ کی حد رکھی گئی ہے جب کہ وہاں پر بھی پوسٹس کو ری ٹوئٹ کی طرح شیئر کیا جا سکتا ہے۔
بلیو اسکائی پر تقریبا ٹوئٹر سے ملتے جلتے تمام فیچرز دیے گئے ہیں، جن میں ماڈریشن، لسٹس، فالوونگ اور فالوورز سمیت فار یو کے ٹیبز بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ جیک ڈورسی نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ٹوئٹر کو 2005 میں بنانے کے بعد 2006 میں اسے متعارف کرایا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے دنیا کا سب سے موثر ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم بن گیا۔
بعد ازاں انہوں نےٹوئٹر کو 2022 میں دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو فروخت کردیا تھا۔


مشہور خبریں۔
طورخم شاہراہ کی بندش: قومی خزانےکو یومیہ بنیادوں پر 54کروڑ روپےکا نقصان
?️ 2 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 21 اگست سے مرکزی طورخم ہائی وے بند
ستمبر
موبائل فون صارفین کا ڈیٹا ہیک کر لیا گیا
?️ 24 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)موبائل فون استعمال کرنے والے شہریوں کا ڈیٹا ہیک کر
جنوری
منی لانڈرنگ کے معاملے میں شہبازشریف براہ راست ملوث ہیں
?️ 17 دسمبر 2021خانیوال (سچ خبریں) میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر
دسمبر
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا خدشہ
?️ 30 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی
جون
جنوب مغربی شام اسلحے سے پاک ہونا چاہیے:نیتن یاہو
?️ 17 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے شام کے جنوب مغربی علاقے
جولائی
او آئی سی اجلاس: ایک فون آیا اور اپوزیشن ڈھیر: شیخ رشید
?️ 20 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)او آئی سی اجلاس سے متعلق اپوزیشن کے دھمکی آمیز
مارچ
غزہ میں تل ابیب کا نصف ملین ڈالر کا غبارہ تباہ
?️ 19 جون 2022سچ خبریں: اسرائیلی فوج کا ایک غبارہ جو کہ غزہ کی پٹی
جون
قوم نے ثابت کردیا کہ عمران ہی واحد قومی رہنما ہیں
?️ 13 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ
ستمبر