?️
سچ خبریں: اسمارٹ موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی ’ویوو‘ نے طاقتور کیمرے کے ساتھ اپنا مڈ بجٹ فون ’وائے 200‘ پیش کردیا، تاہم بعض صارفین اسے مہنگا قرار دے رہے ہیں۔
’ویوو: وائے 200‘ کو 6.67 انچ اسکرین اور فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر فیچرز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
فون کو اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم اور اسنیپ ڈریگن 4 کی چپ کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔فون کے بیک پر دو کیمرے دیے ہیں جس میں سے مین کیمرا 64 میگا پکسل کے جب کہ دوسرا 2 میگا پکسل کا ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کے کیمروں کو جدید لینسز کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے جن سے تصاویر اور ویڈیوز قدرتی مناظر کی طرح ریکارڈ کی جاسکتی ہیں۔
’ویوو: وائے 200‘ کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جب کہ فون کو 4800 ایم اے ایچ کی قدرے کمزور بیٹری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
عام طور پر ویوو کے فون 5 ہزار یا اس سے زائد ایم اے ایچ بیٹریز کے ساتھ متعارف کرائے جاتے ہیں۔
فون کے ساتھ ٹائپ سی کا 44 واٹ کا فاسٹ چارجر دیا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ نصف گھنٹے سے بھی کم وقت میں 50 فیصد بیٹری فل کی جا سکتی ہے۔
’ویوو: وائے 200‘ کو 8 جی بی ریم جب کہ 128 اور 256 جی بی ریم کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
فون کو تین مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے اور اس کی 256 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت پاکستانی 80 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے جب کہ اس سے کم والے ماڈیول کی قیمت 77 ہزار روپے تک ہے۔
اگرچہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کے بیک پر بہترین کیمرے دیے ہیں اور فون کی قیمت مناسب ہے، تاہم بعض صارفین اسے قیمت کے حوالے سے مہنگا قرار دے رہے ہیں۔
فون کو ابتدائی طور پر چند ممالک میں پیش کیا گیا ہے، تاہم اسے جلد ہی پاکستان میں بھی فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
لاہور: اگست کی مہم کے دوران 12 ہزار بچے پولیو ویکسین سے محروم
?️ 15 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پولیو پروگرام کے منتظمین کی سنگین غفلت کی وجہ
ستمبر
شمالی محاذ پر حزب اللہ کی عملداری
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: ایسے وقت میں جب تل ابیب تیسری عالمی جنگ شروع
نومبر
بھارت سے فی الحال کسی قسم کی تجارت نہیں ہوگی: گورنر پنجاب
?️ 2 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ بھارت سے
اپریل
Philippines to cancel Landing’s $1.5B casino project
?️ 17 اگست 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
مصری وزیر خارجہ نے شام کی عرب لیگ میں واپسی کی امید ظاہر کی
?️ 24 جنوری 2022سچ خبریں: مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے امید ظاہر کی کہ
جنوری
ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ایف سی چیک پوسٹ پر فتنہ خوارج کے دہشتگردوں کا حملہ، 10 جوان شہید
?️ 25 اکتوبر 2024ڈی آئی خان: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں
اکتوبر
روس چین کے سامنے بونے نظر آئے:بوریل
?️ 20 اگست 2023سچ خبریں:یوروپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار اور اسپین کے سابق
اگست
جمعتہ الوداع اور یوم القدس
?️ 29 اپریل 2022(سچ خبریں)امام خمینی(ر) نے 16 مرداد 1358 شمسی(7 اگست 1979) بمطابق 13
اپریل