اقوام متحدہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر کو حل کر نے میں ناکام ر ہا ہے، منیر اکرم

?️

اقوام متحدہ: (سچ خبریں)  اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے کہا ہے کہ 1945میں اپنے قیام کے بعد سے اقوام متحدہ کی بہت سی کامیابیوں کے باوجودفلسطین اور کشمیر کے عوام کوانکا حق خود ارادیت اور غیر ملکی قبضے سے آزادی دلانے میں ناکام رہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق منیر اکرم نے یو این  کے قیام کو 78سال مکمل ہونے کے موقع پر کہاکہ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے فلسطینیوں کا جاری قتل عام اور بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر کے لوگوں کے انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں اقوام متحدہ کی ناکامیوں کی سب سے واضح مثالیں ہیں۔ انہوں نے عالمی امن اور سلامتی کو درپیش پرانے اور نئے خطرات ،نئی جوہری اور روایتی ہتھیاروں کی دوڑ کو روکنے،جامع عالمی اقتصادی ترقی ، موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے خطرات پر قابو پا نے اور اس کا مقابلہ کرنے کیلئے اقوام متحدہ کی صلاحیت کو مزید تقویت دینے پر زور دیا۔

انہوں نے کہاکہ ان چیلنجز پر تمام خاص طور پر نوجوانوں کی امیدیں اقوام متحدہ سے جڑی ہو ئی ہیں ۔پاکستانی سفیر نے عالمی ادارے کی 78 سالہ خدمات کاذکر کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ نے متعدد تنازعات کو حل کرنے ، عالمی امن و سلامتی، ہتھیاروں پر قابو پانے، اقتصادی و سماجی ترقی اور دنیا بھر میں انسانی حقوق کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ ادارہ امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے ملکی ریاستوں کے درمیان تعاون کے لیے عالمی برادری کا بنیادی پلیٹ فارم ہے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی گزشتہ78 برس کے دوران بہت سی کامیابیاں حاصل کیں جو قابل فخر ہے لیکن وہیں وہ کئی طریقوں سے اپنے چارٹر کے وژن سے بھی محروم رہا ہے جن میں 1971میں پاکستان کے خلاف ہونے والی بھارتی جارحیت کو روکنے کی ناکامی واضح مثال ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان یو این کے اصولوں اور مقاصد کو برقرار رکھنے کا پختہ اور مستقل عزم رکھتا ہے اور اس ملک نے عالمی امن، سلامتی اور اس کے حصول میں اقوام متحدہ کے کردار کو آگے بڑھانے میں مثبت کردار ا دا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی یہ کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم یو این کی 79ویں سالگرہ کے موقع پر ادارے کے چارٹر کے پائیدار مقاصد اور اصولوں کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں اور دنیا کیلئے ایک پرامن ،خوشحال مستقبل کے لیے تنظیم کی مکمل اور مثبت صلاحیت کو بروئے کار لانے کی کوشش جاری رکھیں گے۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی وسیع زمینوں پر قبضہ

?️ 22 اپریل 2021سچ خبریں:اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے میں 14.7 ہیکٹر فلسطینی اراضی پر

اسرائیل نے لبنان کے ساتھ معاہدہ کیوں کیا ؟

?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ نے ایک باخبر اہلکار کے حوالے سے کہا ہے

برطانیہ میں سوشل میڈیا سرگرمیوں کے باعث گرفتاریوں میں شدت

?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں:برطانیہ میں ہر سال 12 ہزار افراد کو سوشل میڈیا پر

زیلنسکی کا بائیڈن کو چیلنج

?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: مغربی ممالک کے لیے یوکرین اور روس کے درمیان محاذ آرائی

کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم پی ایس ایل کے رنگ میں رنگ دیا گیا

?️ 15 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} پی ایس ایل یعنی پاکستان سپر لیگ سیزن 6

کیا عمران خان جلد رہا ہو سکتے ہیں؟بیرسٹر علی ظفر کی زبانی

?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: تحریک انصاف کے سینیئر رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا

ایف بی آر مارچ میں محصولات کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

?️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) مارچ میں

مقبوضہ کشمیر میں گروپ20 اجلاس کا انعقاد ایک گہری سازش ہے، غلام احمد گلزار

?️ 28 اپریل 2023سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے