?️
سچ خبریں: روئٹرز نے الزام عائد کیا ہے کہ روس نے یوکرین کے خلاف جنگ میں استعمال کرنے کے لیے چین میں خفیہ طور پر جنگی ڈرونز بنانا شروع کر دیے ہیں!
روئٹرز خبر رساں ادارہ نے ایک خصوصی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ روس نے چین میں ایک اسلحہ سازی کا پروگرام شروع کیا ہے، جس کا مقصد طویل فاصلے تک حملہ کرنے والے ڈرونز تیار کرنا ہے جو یوکرین کے خلاف جنگ میں استعمال ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین جنگ میں صیہونی اشتعال انگیزیوں کے خلاف روس کا جواب
روئٹرز نے اپنے کچھ انٹیلیجنس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے چین میں ایک اسلحہ سازی کا منصوبہ شروع کیا ہے، جس کے تحت طویل فاصلے تک حملہ کرنے والے ڈرونز کو جنگی استعمال کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔
یہ رپورٹ یورپی انٹیلیجنس ایجنسیوں اور ان دستاویزات پر مبنی ہے جو اس خبر رساں ادارے نے جانچ پڑتال کے بعد جاری کی ہیں۔
یورو نیوز نے اس حوالے سے بتایا کہ ایک دستاویز کے مطابق روس کی سرکاری اسلحہ ساز کمپنی آلماز آنتی” کے ماتحت ادارہ آئی ای ایم زی کوپل (IEMZ Kupol) نے چین میں مقامی ماہرین کے تعاون سے ایک نیا ڈرون ماڈل گارپیا 3 یا جی 3 تیار اور ٹیسٹ کیا ہے۔
یورو نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ رپورٹ رواں سال کے آغاز میں کوپل کی جانب سے روسی وزارت دفاع کو بھیجی گئی، جس میں اس کمپنی کی سرگرمیوں کا ذکر ہے۔
کوپل نے روسی وزارت دفاع کو مطلع کیا کہ وہ چین میں واقع ایک فیکٹری میں بڑے پیمانے پر ڈرونز، بشمول جی 3، تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جو یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کے دوران استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: یورپی یونین کا یوکرین جنگ کے سلسلہ میں امریکہ کے خلاف اہم بیان
یورو نیوز کے مطابق، چینی وزارت خارجہ نے رائٹرز کو بتایا کہ انہیں اس منصوبے کا کوئی علم نہیں ہے اور مزید کہا کہ چین ڈرونز کی برآمدات پر سخت کنٹرول کے اقدامات رکھتا ہے۔


مشہور خبریں۔
بیت لحم میں فائرنگ؛ 3 صہیونی زخمی
?️ 9 مئی 2026سچ خبریں: مغربی کنارے کے شہر بیت لحم میں فائرنگ کے ایک
مئی
فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں صیہونی ٹینکوں کا حشر
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: القسام کے مجاہدین نے غزہ کی پٹی میں صیہونی فوج
جنوری
تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنا واحد حل ہے، رانا ثنااللہ
?️ 14 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے سابق وزیر اعظم اور
مئی
یمن کے صعدہ شہر پر سعودی توپ خانے کا حملہ؛ ایک شہری شہید ، متعدد زخمی
?️ 4 اگست 2021سچ خبریں:یمن کے صعدہ شہرپر سعودی جارح فوج کے توپ خانے کے
اگست
یوکرین اور جدہ اجلاس میں کیا ہوا؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں:امریکی اشاعت Paltico کے مطابق یہ مذاکرات دو دن تک جاری
اگست
اسرائیل اور شام کے درمیان سیکیورٹی معاہدے پر اختلاف کا سب سے اہم نکتہ
?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی ریجیم کے چینل 13 نے بتایا ہے کہ دونوں
ستمبر
فن لینڈ کے صدر نے غزہ کی صورتحال کے بارے میں کیا کہا؟
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں: فن لینڈ کے صدر نے نئے سال کے آغاز کے
جنوری
ستارے حرکت میں آگئے، ایک ڈیڑھ ماہ میں عمران خان رہا ہوجائیں گے، عارف علوی
?️ 24 دسمبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) سابق صدر مملکت اور تحریک انصاف کے رہنما
دسمبر